سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے زیراہتمام عید الاضحیٰ شایان شان طریقے سے منائی گئی۔ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل پر بہت کثیر تعداد میں لوگ نماز عید الاضحیٰ کے لئے جمع ہوئے۔ نماز عید کی چار جماعتیں ہوئیں۔
حسب سابق بارسلونا میں عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت مورخہ 8 دسمبر 2008ء کو انعقاد پذیر ہوا جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے ادائیگی نماز عیدالاضحیٰ شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عظیم تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات جو لاکھوں دکھی، بے سہارا، یتیم اور قدرتی آفات سے تباہ حال افراد کا سہارا بن رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ان سسکتے اور مقہور افراد کی بحالی اور امداد کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرتی ہے۔ آیئے! ساتھ دیجئے اور کروڑہا آنکھوں کے بہتے ہوئے آنسوؤں کو مسکراہٹ میں بدلنے کا عزم کیجئے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 4 دسمبر کو گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد ہوا۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیراہتمام جبری شادی کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ 2 دسمبر کو ریڈ کراس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 30 نومبر 2008ء بروز اتوار صبح 10 بجے ایوان اقبال کمپلیکس لاہور آل پاکستان یوتھ سمینار میں منعقد ہوا۔ یہ سیمینار منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اقبال اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام ہوا جس کا عنوان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کا موضوع "اسلام تیرا دیس ہے تو مصطفوی ہے" تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 30 نومبر 2008ء کو پیرس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر منہاج یورپین کونسل سید محمد ارشد شاہ نے کی۔
تحریک منہاج القرآن اوسلو، ناروے کے مرکز پر مورخہ 29 نومبر بروز ہفتہ کی شب ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔
صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ہفتہ کی شام چھ بجے تحریک منہاج القرآن اوسلو کے کارکنان سے خطاب فرمائیں گے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 08-2007ء کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 27 نومبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس تقریب کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی ذیلی تنظیم "منہاج مصالحتی کونسل" نے گذشتہ دنوں مصر کا دورہ کیا۔اس وفد میں علامہ نور احمد نور، اعجاز احمد وڑائچ، محمد اصغر، ضیعم شوکت، شگفتہ محمود، اسماء شریف اور عقیل قادر شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے انٹرنیشنل کی ذیلی تنظیم منہاج مصالحتی کونسل واحد اسلامی و مذہبی تنظیم ہے جس کو اوسلو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اوسلو حکومت نے منہاج مصالحتی کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے 2008ء کا ایوارڈ منہاج مصالحتی کونسل کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام کراچی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر بن قاسم میں مورخہ 22 نومبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں مہمان خصوصی حاجی محمد اقبال صاحب امیر تحریک منہاج القرآن کراچی، سید محمدظفر اقبال نائب امیر کراچی، قیصر اقبال قادری نائب امیر کراچی، علامہ عطا محمد فہیم ناظم تربیت کراچی،
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہر مورخہ 21 نومبر 2008ء کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ تحرک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے دورہ اندرون سندھ میں متعدد مشائخ اور پیران عظام سے ملاقاتیں کیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا۔ اس سلسلہ میں 21 نومبر 2008ء بروز جمعۃ المبارک سکرن ضلع نواب شاہ میں درگاہ پیر ذکری میں پیر سید منظور احمد ذکری مدظلہ العالی سے پہلی ملاقات کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.