سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز اور عوامی تاجر اتحاد کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں تاجروں کے اعزاز میں عظیم الشان ’’ضیافت میلادالنبی ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرونِ ملک سے آئے سکالرز، شہر بھر سےمختلف تجارتی تنظیموں کے رہنمائوں، صنعتکاروں اور دکانداروںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کینیڈا سے تشریف لائے معزز شیوخ فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة اور فضيلة الشيخ الدكتور عبد الملك البرودي نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے علمی و تحقیقی ماحول کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری برطانیہ اور یورپ کے تنظیمی دورہ کی تکمیل کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں محفلِ نعت اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ رحمن کی سعادت قاری سیف اللہ نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں محفلِ نعت اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ رحمن کی سعادت قاری اکرام ربانی اور حافظ راشد مصطفوی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب شیوخ فضيلة الشيخ الدكتور عبد الملك البرودي اور فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة پاکستان پہنچ گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول 5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہو گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں روح پرور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ رحمن کی سعادت قاری نور احمد چشتی نے حاصل کی جبکہ محمد شہباز قادری، حسن عبداللہ قادری اور حافظ کاشف زبیر سمیت دیگر نعت خوانوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں روح پرور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب ظہیر بلالی برادران نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا، اور ننھے بچوں نے خوبصورت انداز میں آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی فلاحی و امدادی خدمات پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو ڈاکومینٹری بھی شرکاء کو دکھائی گئی۔
غوش آرفن کیئر ہومز اور تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام میلادالنبیﷺ کی خوشی میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و طالبات نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتوں اور درود و سلام کے نذرانے پیش کئے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس کے زیراہتمام ضیافت میلاد، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ ضیافت میلاد کا حسین تصور ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ مجددِ وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عطا کیا۔
ماہ ربیع الاول کی آمد کے پر مسرت موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجا دیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، مینارۃ السلام گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، القادریہ ہاؤس، نظام المدارس ،کالج آف شریعہ اور ملحقہ عمارات کو برقی قمقموں سے آراستہ کر کے نہایت خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے جس سے پورا ماحول جگمگا اٹھا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سالانہ مشعل بردار جلوس میں شرکت کی۔ مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تمام اہلِ اسلام کو حضور نبی اکرم ﷺ کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کی مسرتیں مبارک ہوں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آمد ربیع الاول کے موقع پر پوری اُمت مسلمہ کو ولادتِ پاک ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول خوشی اور محبت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ بلاشبہ آپ ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کائنات کیلئے اور کوئی بڑی خوشی اور نعمت نہیں ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے منہاجینز فورم کے زیراہتمام "میلادالنبی ﷺ کی شرعی حیثیت اور معمولات میلاد" کے موضوع پر علمی مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ علمی مذاکرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب پر مقالہ جات پیش کیے گئے، مقررین نے نوجوان نسل کو عشقِ مصطفی ﷺ کی خوشبو سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.