سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے رہنماء میاں ممتاز کے جواں سال بیٹے رضا المصطفیٰ کی رسم قل مرکزی سیکرٹریٹ میں نماز ظہر کے بعد منعقد ہوئی، قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر دعا کرائی اور کہا کہ میاں ممتاز نے اوائل دور میں تحریک منہاج القرآن کیساتھ رفاقت قائم کی اور آج بھی اسی عزم و ولولے کیساتھ قائم ہیں۔ میاں ممتاز نے اپنی اولاد اور بیٹوں کی خالصتا دینی تربیت کی۔ بیٹا رضاء المصطفیٰ تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھا، اللہ تعالیٰ انہیں آقا علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فنانس ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب جامع المنہاج ٹاون شپ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، احمد نواز انجم، جواد حامد، میاں محمد جاوید اور عدنان جاوید مرحوم کے اعزاء و اقارب نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان بھی شریک ہوئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عدنان جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید امانت اور دیانت کا پیکر تھے۔
برطانیہ میں مقیم منہاج یونیورسٹی لاہور اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل منہاجین اسکالرز نے گلاسگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ تمام منہاجین اسکالرز برطانیہ میں مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ دین توفیق الہی اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اور اسلامیان پاکستان کو حج اور عید الاضحی کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں پر اپنا فضل فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان تکالیف اور آزمائش سے دو چار ہیں وہاں اللہ تعالیٰ ان کی غیب سے مدد فرمائے، ان کی مشکلات دور کرے اور ان کے لیے خوش و خرم زندگی گزارنے کے اسباب پیدا کرے۔
عیدالاضحی جہاں عالم اسلام اور پاکستان میں خوشیوں کا پیغام لاتی ہے وہیں یورپ میں رہنے والے پاکستانی بھی اپنی بساط بھر اس موقع سے خوشیاں کشید کرنے اور ثواب کمانے میں محو نظر آتے ہیں لیکن یہاں کا عید کا رنگ پاکستان سے قدرے مختلف ہوتا ہے، مذہبی اجتماعات پہ خصوصاً منہاج القرآن کے سنٹرز پہ رش ہوتا ہے لوگ بیوی بچوں سمیت عید پڑھنے آتے ہیں۔
دارالافتاء تحریک منہاج القرآن کی اردو ویب سائٹ www.thefatwa.com کے نئے ورژن اور موبائل ایپلی کیشن ’’دی فتویٰ (TheFatwa)‘‘ کا افتتاح 9 اگست 2019 کو صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کیا۔ صدر دار الافتاء نے ویب سائٹ کے نئے ورژن کو جدید اور معاصر معیار کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس تکمیل پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاآراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا (انگلش ٹرانسلیشن) کی تقریبِ رونمائی مانچسٹر یوکے میں 4 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا (انگلش ٹرانسلیشن) کی تقریبِ رونمائی مانچسٹر یوکے میں 4 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں الشیخ ڈاکٹر نور کبانی، پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری رضوی، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، معروف برطانوی صحافی Carl Arrindell، پیس ایکٹویسٹ Swami Vishwa Anand، مانچسٹر کے لارڈ مئیر کونسلر عابد لطیف چوہان اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام دو روزہ الہدایہ کیمپ 3 اگست 2019ء کو اختتام پزیر ہو گیا۔ نوجوانوں کی نظریاتی، فکری تربیت اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ میں دوسرے روز اختتامی سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی، منہاج القرآن انٹرنیشل برطانیہ کے رہنماء ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر زاہد اقبال، سید علی عباس بخاری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مانچسٹر میں نوجوانوں کی نظریاتی، فکری تربیت اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ کے دوسرے اور آخری روز یورپ بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم، عمل اور نیک نیتی یہ ترقی کے راستے ہیں، اگر علم ہے اور عمل نہیں ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور اگر علم بھی ہے، عمل بھی ہے اور نیت بھی نیک ہے تو یہ ایک کامیاب زندگی ہے، ہر شخص کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہے کہ اس کی ذات، علم اور تجربے اور توانائی سے دوسروں کو کیا فائدہ پہنچ رہا ہے؟
تحریک منہاج القرآن کے وفد نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کوچ اور سٹار اولمپئن خواجہ محمد جنید سے ان کے والد گرامی اولمپئن خواجہ محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا تین رکنی وفد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، منہاج القرآن لاہور کے رہنماء ثاقب بھٹی اور محمد سلیم ڈیفنس لاہور میں خواجہ جنید کی رہائش گاہ پر گیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہزاد رسول نے خواجہ جنید کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام 30 روزہ اسلامی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب 25 جولائی 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر راشد حمید کلیامی، پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک، کرنل (ر) فضل مہدی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، شفاقت اللہ بغدادی اور 30 روزہ تربیتی کورس مکمل کرنے والے سینکڑوں طلباء نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے 28 ویں سالانہ عرس کے موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں’’اعتدال پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کا کردار‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ صدارت صاحبزادہ سید احمد نور الدین گیلانی القادری نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اردو میں تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا انگریزی ورژن بھی شائع ہو گیا ہے جسکی تقریب رونمائی 4 اگست کو مانچسٹر یوکے میں منعقد ہو گی۔ تقریب رونمائی کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے کیا گیا ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں مختلف طبقہ فکر اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
ہلال احمر پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مشترکہ تعاون سے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلڈ کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے کارکنان نے خون کے عطیات دئیے، اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ تھلیسمیا کے ساڑھے پانچ سو بچے رجسٹرڈ ہیں، ایک کی جان بچانا انسانیت کی جان بچانا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.