سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنماء نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔ عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے بعد جمعۃ المبارک کے روز یکم دسمبر 2017ء کو چیف مانڈلا منڈیلا مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے، جہاں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ جنوبی افریقہ سے آنے والے دوسرے معزز مہمان بھی وفد میں شامل تھے۔
منہاج القرآن کی دعوت پر عالمی میلاد کانفرنس اور تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا نے 2 دسمبر 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین اور بیت الزھراء کا وزٹ کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے دیگر معزز مہمان بھی ان کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس‘‘ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 30 نومبر 2017 ء کو مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری اور عالمی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کہا ہے کہ امسال تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس اپنی نوعیت کی تاریخی کانفرنس ہو گی جس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان ملک بھر سے شریک ہونگے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ)، فیاض اکبر (ناظم پبلک ریلیشنز) نے نیلسن منڈیلا کے پوتے Nkosi Zwelivelile Mandela (جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے) سے خصوصی ملاقات کی اور مانڈلا منڈیلا کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 34ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس لاہور پاکستان میں شرکت کےلئے خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماہ ولادت ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی روایت ہے کہ ماہ میلاد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن کو دنیا بھر میں انتہائی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ، گوشہ درود، جامع مسجد منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور ادارہ منہاج القرآن سے متصلہ گلی بازاروں میں بھی خصوصی چراغاں اور لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے 20 نومبر 2017ء کو ریبع الاول کے استقبالی جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام میلاد کا استقبالی جلوس مغلپورہ سے شالیمار لنک روڈ سے ہوتا ہوا، مین بازار باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں مرکزی قائدین انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، حاجی ارشد، حفیظ اللہ جاوید، علامہ غلام اصغر صدیقی، یونس نوشاہی، حاجی عبدالخالق، حنیف قادری نے بھی شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ ’’عالمی امن میں مذاہب کا کردار کانفرنس‘‘ کے دوسرے اور آخری روز مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کی گئی اور عالمی امن کے فروغ کیلئے بین المذاہب مکالمہ کی ضرورت پر زور دیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوسائٹی کا ہر فرد پیس ایجنٹ کا کردار ادا کرے، اعلامیہ میں مذہب کے نام پر دہشتگردی کا واویلا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی گئی، دنیا کا کوئی مذہب دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، مشترکہ اعلامیہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے پڑھ کر سنایا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ عالمی امن کانفرنس 11 نومبر 2017ء کو شروع ہوئی۔ کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سکالرز نے کہا کہ کوئی مذہب دہشتگردی کی جازت نہیں دیتا، مذہبی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کیا جائے تو دہشتگردی اور انتہا پسندی کو کوئی جگہ نہ ملے۔ مذہب کا سچا پیروکار دہشتگرد نہیں ہو سکتا۔ بین الاقوامی مکالمہ سے انتہا پسندانہ بیانیہ کو رد کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 140 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان صادق و امین قیادت نے بنایا، بدعنوانوں اور نا اہلوں نے برباد کیا۔ یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کرنے والے حکمرانوں کی اپنی چھٹی ہونیوالی ہے۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر سے بغض رکھنے والا کرپٹ ٹولہ آئندہ نسلوں کو فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے لا تعلق رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکیم الامت جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کا ماہانہ روحانی اجتماع 4 نومبر 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ اس موقع پر سید مشرف شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد، نجم رفیق، سید فرحت حسین شاہ، سید امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق اور دیگر قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
سمرقند، بخارا، نیشاپور اور کوفہ و بغداد کی قرونِ اُولیٰ میں ہونے والی علمی و فکری اور تحقیقی مجالس کی یاد تازہ کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراِہتمام جامع المنہاج، بغداد ٹاؤن لاہور میں سہ روزہ دورہ علوم الحدیث کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے پاکستان سے علماء کرام و مشائخ عظام، شیوخ الحدیث، متعدد مدارس و یونیورسٹیز کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، لیکچرار، اساتذہ کرام، معلمات اور منتہی کلاسز کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ 19 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور اور نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ کانفرنس میں طلباء و طالبات اور پروفیسرز و لیکچررز کی بڑی تعداد شریک تھی۔ طلباء نے سرور کونین ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شان اہل بیت میں منقبت پڑھی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سید فرحت حسین شاہ اور علی وقار نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس پر دنیا بھر کے کارکنان، ذمہ داران و اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کے جھوٹے اور تعصب پر مبنی پراپیگنڈے کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں رد کیا اور مسلم و غیر مسلم معاشروں کو بتایا کہ اسلام دہشتگردی نہیں انسانیت کے احترام اور بقاء کی ضمانت دیتا ہے اور ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.