سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان لیگ آف امریکہ کی جانب سے نیویارک میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو قائد اعظم ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملا ازم اور ٹیرارزم دونوں ہی قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویژن کے خلاف ہیں، ان کا خاتمہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام نئے دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور تحریک منہا ج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔
کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے باجی گلشن ارشاد نے کہا کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) دور حاضر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، وہ تقوی، طہارت، زہد و ورع، حق پر ڈٹ جانے اور باطل سے ٹکرانے کے پیغام کی امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے اسی پیغام کی امین بن کر وقت کے یزیدی نظام سے ٹکرانے کا جذبہ لیکر سرگرم عمل ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تمام طلبہ بھرپور کوشش کریں اور قائد کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کی دعوت پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج ایجوکیشن سٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 3 روزہ دورے پر 10 دسمبر کو کوپن ہیگن، ڈنمارک پہنچے تو ائیر پورٹ پر موجود منہاج القرآن کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران نے اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوگیا، سیاستدان عوامی مسائل کیلئے کام نہیں کرتے، کرپٹ سیاستدان آمریت کو دعوت دیتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی دونوں جماعتیں کرپٹ ہیں جو اقتدار کسی کو دینا نہیں چاہتیں، مسائل کا حل موجودہ نظام کے خاتمے اور انقلاب میں ہے، بدعنوان حکمرانوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہوگا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب غریب کا استحصال بلندیوں پر پہنچتا ہے تو خوش خبری آتی ہے کہ انقلاب آنے والا ہے۔ اعلیٰ عدالتیں مسنگ پرسنز کا کیس تو اٹھاتی ہیں، مگر پچھلے 66 سال سے جوعوام کے حقوق کی مسنگ ہو رہی ہے وہ حقوق کون دے گا۔ امن و امان مسنگ ہے، داخلہ اور خارجہ پالیسی مسنگ ہے، غیرت مند پالیسی مسنگ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عطا کردہ قوانین کی پالیسی مسنگ ہے۔ ہم جزو کی نہیں کل کی بات کرتے ہیں۔
ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے راتوں رات فیصلے مسلط کر دیے جاتے ہیں، حکومت نے اڑھائی کروڑ کی سرمایہ کار پر چھان بین نہ کرنے کی پالیسی کو پارلیمنٹ میں لائے بغیر 50 ارب میں تبدیل کر کے ملک میں کرپشن سے اکٹھی کی گئی کمائی کو جائز قرار دیے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں حکومت نے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا تاریخ میں ہمیشہ احترام کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ جنوبی افریقہ کے عوام یقیناًاپنے قومی ہیرو سے محروم ہو گئے ہیں۔ نیلسن مینڈیلا کی وفات سے دنیا ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کا شمار ان عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کامیابی سے انسانی حقوق اور آزادی کی جنگ لڑی۔ نیلسن منڈیلا نے ہمت اور استقامت کے ساتھ جہد مسلسل کر کے نسلی امتیاز کے خاتمے کیلئے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ حکمرانوں کی بے حسی کی چکی عوام کو پیس رہی ہے۔ غربت اور مہنگائی کے سونامی روز کامعمول بن گئے ہیں، قیمتیں چند دنوں سے زیادہ برقرار نہیں رہتیں، افراط زر کا گراف د ن بدن بڑھ رہا ہے۔ عوام اضطراب اور بے چینی کے مریض بن گئے ہیں۔ لیکن افسوس حکمرانوں کے پاس سننے والے کان، دیکھنے والی آنکھیں اور توجہ دینے والے حکام نایاب ہیں۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے تسلسل نے ملک کی معیشت کو لاغر کر دیا ہے اور غریب عوام کی آنکھیں کربناک حالات کو دیکھ کر پتھرائی ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سوھنی دھرتی نوجوانوں کو پکار رہی ہے کہ وہ کرپٹ مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف میدان عمل میں نکل آئیں۔ ملک کا کونا کونا ڈاکٹر طاہر القادری کے پیغام سے معمور کر دیں تا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہو جائے۔ صرف اور صرف انقلاب ہی ملک و قوم کو غیرت مند اور خوشحال مستقبل دے سکتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک مرحلہ انقلاب میں داخل ہو چکی ہے اورکامیابی مقدر ہو گی۔ ملک کے موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ طلباء تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کر کے ملک میں انقلاب بپا کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضلین منہاجینز کی کوآرڈنیشن کونسل کا پہلا اجلاس مورخہ 04 دسمبر 2013ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاجینز علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ ناظم منہاجینز علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا سے آگاہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم منہاجینز کے لئے مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے ورکنگ پلان کو بیان کیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حافظ محمد عاکف نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا ہارون ثانی نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصہ میں یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔۔
حکومتی چھتری تلے ڈرگ مافیا و کرپشن مافیا کی لوٹ مار اور ہوشرباء مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا۔ 29 دسمبر کو لاہور، 5 جنوری کو راولپنڈی، 12 جنوری کو کراچی اور 19 جنوری کو پشاور میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈرون مار گرائے جائیں۔ کوئی اور نہیں پاکستان کا قومی مفاد اہم ترین ہے، پاکستان ڈرون گرانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ڈھائی کروڑ تک کی سرمایہ کاری کے پیکج کو پارلیمنٹیرینز نے 50 ارب روپے تک یا ان لمیٹڈ کروا لیا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام پریس کلب ہال ایبٹ آباد میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم ایبٹ آباد ضیاء المصطفی اور ڈویژن کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ہزارہ علی رضا قادری نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.