سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دنیائے عیسائیت کے قدیم ترین شہر ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ اور بین المذاہب دعائیہ تقریب کا 19 مارچ 2011ء کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 ممالک کے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ویٹی کن سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بزم منہاج کے زیراہتمام اردو تقریری مقابلہ کا انعقاد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں سفیر امن ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز "ہم کہ مومن بھی ہیں منافق بھی" کے عنوان سے اردو تقریری مقابلہ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
منہاج یونیورسٹی میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج سیشن 2011٫12 کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 21 مارچ 2011ء کو ہوا۔ ہفتہ تقریبات کا اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ تقریبات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات اور حسن نعت منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز سے طلبہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
دنیا کا کوئی قانون انبیائے کرام اور الوہی کتابوں کی توہین کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔ جی ایم ملک انسانی حقوق کے عالمی ادارے OICاور یو این او اس اقدام پر ایکشن لیں۔حافظ غلام فرید بین المذاہب رواداری،برداشت اور انسانی احترام کے رویوں کو اس اقدام سے شدید نقصان پہنچا قرآن پاک جلانے کے مذموم اقدام کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں مورخہ 27 فروری 2011ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام نیو بندرال ٹاؤن میرپور آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ شمیم سعید صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ "قائد ڈے" کے موقع پر تھلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ منعقد کیا گیا۔
انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کوہالی ڈے ان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نیوزی لینڈ کے معروف اسکالر ڈاکٹر Joel Hayward کو اپنا سٹرٹیجک پالیسی ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی باقاعدہ تقرری 8 مارچ 2011ء کو ہوئی، جس کا فیصلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں ہونے والی نشست میں کیا گیا۔
شیخ الاسلام نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن مبارک کا ذکر جمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ وہ حسن ہے جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پورا حسن کائنات میں آشکار کر دیا جاتا تو زنان مصر جیسا حال لوگوں کا ہوجاتا۔ کوئی اپنی انگلیاں کاٹ لیتا تو کوئی اپنی آنکھیں نکال لیتا۔
مؤرّخہ 24 فروری 2011 کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں شعبہ علوم اِسلامیہ اور شعبہ عربی کے ایم۔ فل اور پی۔ ایچ۔ ڈی اسکالرز سے رابطہ آفس پاکستان برانچ کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں لیکچر دیا۔
مؤرخہ 23 فروری 2011ء کو واگ پاکستان برانچ کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے واگ پاکستان برانچ کی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن والٹن روڈ لاہور کے زیراہتمام 24 جنوری 2011ء گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول باب پاکستان والٹن لاہور میں طالبات میں یونیفارم، جرسیوں اور نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے اسکول کے گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ تقریب کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی حکومتی روش اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں "عوامی احتجاج" کے عنوان سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جسمیں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم کرسچیئن ڈائیلاگ فورم کے چیف کوآرڈینیٹر جی ایم ملک نے کہا کہ شہباز بھٹی کے سفاکانہ قتل پر ہر پاکستانی دکھی ہے اور ہم اس پر تشدد و کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.