سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
9 نومبر 2010ء یوم اقبال کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی وفد نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ مزار اقبال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وفد کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری بابر علی نے کی جبکہ اشتیاق حنیف مغل، عمران بھٹی، چوہدری عتیق الرحمان، وقار احمد قادری، کاشف چشتی، زبیر احسن گیلانی اور سعید بھٹی بھی وفد میں شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام امن و محبت، غریب پروری، باہمی گفت و شنید، ایک دوسرے کے معاملات کو سمجھنے، برداشت کرنے اور انسانیت کے عزت واحترام و اتحاد کا سبق دینا ہے نہ کہ اسلام کے نام پر قتل وغارت گری کا بازار گرم کیا جائے۔ اسلام میں کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی گنجائش نہیں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے شیخ الاسلام کی ہدایت پر شجر کاری مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے نوجوانوں نے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں جا کر پودے لگائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی "شجرکاری مہم 2010" میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین اور عوام بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
گذشتہ سال 19 اپریل 2009 کو ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیدار اور تعمیراتی ٹیم کے ایکسپرٹ ممبر نے جگہ کی dimention کرائی۔
مورخہ 26 ستمبر 2010 بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رنمل شریف میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ (سسٹر) MSM محترمہ صدف اقبال نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور المصطفےٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے ذیلی ادارے اذان ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ’’پرامن بقائے باہمی میں یونیورسٹیوں اور دینی اداروں کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
گزشتہ روز منہاج گرلز کالج برائے خواتین میں فرسٹ ایئر میں نئی آنے والی طالبات کے لیے ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ بدامنی، اخلاقی بگاڑ اور برائیوں کی آماجگاہ بن کر جہنم کی تصویر اس لیے پیش کررہا ہے کیونکہ آج کی خاتون اپنا لاثانی کردار فراموش کر چکی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیر اہتمام مورخہ 18 اکتوبر2010ء بروز سوموار کو بعد نماز ظہر برمنگھم سنٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی وتحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ویسٹ میڈ لینڈ اور بلیک کنٹری سے تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ اور مفتیان کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے کینیڈا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 برس قبل لاہور سے شروع ہونے والی تحریک منہاج القرآن آج عالم اسلام کی سب سے بڑی اور مؤثر تحریک بن چکی ہے۔ تجدید و احیائے دین اور اقامت دین کی اس عالم گیر تحریک کا وجود 5 براعظموں تک پھیل چکا ہے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات جو امن و سلامتی اور فلاح پر مبنی ہیں کے پھیلاؤ میں تحریک منہاج القرآن کا کردار تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اکوڑہ خٹک کی خیمہ بستی میں چارسدہ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے شادی کی تقریب منعقد کی گئی، شادی خانہ آبادی کی یہ تقریب 11 اکتوبر 2010ء کو منہاج خیمہ بستی کے قریب ایک اسکول میں منعقد ہوئی۔ پنڈال کو مختلف رنگوں کی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔
مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے سلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ قائد تحریک کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ویمن لیگ نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ عید کا دن سیلاب زدگان کی خیمہ بستیوں میں گزارا اور خواتین اور بچوں میں نقدی، عید گفٹس اور تحائف تقسیم کئے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 7 اکتوبر 2010ء کو ہوا۔ پروگرام کی صدارت مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ اس روحانی اجتماع میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 6 اکتوبر 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ ایم ایس ایم کے یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی و ضلعی سطح پر تاسیسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور صدر ایم ایس ایم حافظ تجمل حسین انقلابی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ملک بھر میں تنظیمات کے طرح منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے بھی متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے خصوصی امدادی اعتکاف مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.