سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے مورخہ 5 فروری 2009ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے نیوکیمپس کا دورہ کیا۔ گورنر پنجاب صبح ساڑھے نو بجے ٹاون شپ میں منہاج یونیورسٹی کے نیوکیمپس پہنچے، اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی، بورڈ آف گورنرز کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام حجاج کرام کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر لندن ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیراہتمام سیکنڈ ایئر کے طالب علم محمد آصف وٹو کے اعزاز میں خصوصی تقریب 31 جنوری کو ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد محمد آصف وٹو کو آل پنجاب مباحثہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر کیا گیا تھا۔
بتاریخ 15 جنوری 2009 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کی طرف سے ہفتہ وار محفل ذکر و درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز حافظ محمد رمضان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عثمان قادری نے حاصل کی۔ بعد ازاں محمد ارشد نے دورود شریف کا ورد کیا۔
سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو مورخہ 15 جنوری 2009ء کو کراچی یونیورسٹی نے Ph.D کی ڈگری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مقالہ کا موضوع "علم حدیث کے تدریجی ارتقاء میں محدثین پنجاب کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ" (1947ء تا 2002ء) تھا۔
مورخہ 25 جنوری بروز اتوار منہاج القرآن بادالونا کے زیرِ تعمیر مرکز میں منہاج القرآن بادالونا کا اجلاس ہواجس کی صدارت منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے کی
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 17 جنوری 2009ء بروز ہفتہ شام 8 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا، جس میں مختلف تنظیمی امور زیربحث آئے۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید محمد ارشد شاہ، سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، ناظم ویلفیئر ڈاکٹر عابد عزیزخان، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 18 جنوری کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جنوری 2009ء کو غزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی سفیر جیسر احمد مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری کا دعوتی و تنظیمی دورہ بنگلہ دیش مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو شروع ہوا۔ یہ دورہ بارہ دنوں پر مشتمل تھا۔ آپ نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقہ جات کا وزٹ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں امام عالیمقام، امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کر بلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں ہر سال کی طرح امسال بھی 3 جنوری کو امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد میں ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سے علامہ ظہیر احمد قادری مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے تھے۔
اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ناروے کے صوبے Rogaland ستاونگر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ منہاج القرآن ستاونگر کے امیر تحریک علامہ حافظ عابد کشمیری، منہاج القرآن ستاونگر کے مرکزی رہنما اعجاز ثمراور دیگر اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں مورخہ 2 جنوری 2009ء کو ان کے دورہ فرانس کے اختتام پر الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی موجود نیشنل ایگزیکٹیو کونسل اور سابقہ عہدیداران کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.