سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے صدر پیر سید شفاعت رسول قادری نے کی۔
جملہ مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی میں ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں منعقدہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شیخوپورہ پہنچنے پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور کارکنان نے راستے میں جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج گرائمر سکول (القادریہ کیمپس) کالج روڈ شیخوپورہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر میاں زاہد اسلام، کلیم ناصر ایڈووکیٹ، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت ضلعی قائدین، سکول انتظامیہ کے ذمہ داران اور طلباء بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں میاں زاہد اسلام، کلیم ناصر ایڈووکیٹ، سر ثاقب، اور قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر ضلعی قائدین بھی شریک تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے سکالرز اور زونل ذمہ داران کی ملاقات، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی میلاد کی خوشیاں منانا، اس کا اہتمام کرنا آپ ﷺ کے ساتھ محبت و مودت کا اظہار ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام میلاد ڈنر میں شرکت، میلاد ڈنر سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پرفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی کراچی میں تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں دستور مدینہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ دستور مدینہ صرف تاریخ کی کتابوں میں ہے، اللہ کی توفیق سے ہم نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی حقانیت اور ناگزیریت کو ثابت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ادریس کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے تربیتی خطاب کیا اور صوفیاء کرام کی تعلیمات اور ان کے روحانی کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کراچی میں منعقدہ سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب، میلاد کانفرنس میں مختلف مسالک و مذاہب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغوش کراچی کے بچوں نے چیئرمین سپریم کونسل کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور آپ کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا، ساتھ ہی آپ کی درازئ عمر کے لیے دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 3 روزہ تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمازِ جمعہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ منہاج القرآن ابراہیم حیدری ٹاؤن (شاہ لطیف ٹاؤن) کراچی میں ادا کی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.