سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء منہاجینز سیشن 2016 کا آنلائن اجلاس منہاجینز ڈے کے موقع پر 17 اپریل کو بذریعہ زوم ایپ ہوا۔ اس موقع پر ملک بھر اور دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے منہاجینز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ناظم منہاجینز علامہ راجہ محمد حنیف بھی شریک ہوئے۔ تلاوت و نعت کے بعد اجلاس میں شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد معراج الاسلام رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال کی مناسبت سے آپ کے افکار و نظریات، تعلیم و تربیت، تصوفانہ پہلو، للہیت اور آپ کی 50 سالہ تدریسی و حدیث مبارکہ کی خدمات پر لیکچر ہوا اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے (مُحبت) کے موضوع پر آنلائن خطاب کیا۔ اس سے پہلے نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن بھکر کے سابق ناظم شیخ ظہور احمد انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے بیٹے شیخ شوکت معین سے اظہار تعزیت کیا اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کا تعزیتی پیغام بھی دیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ ظہور احمد مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے، ان کی تحریک منہاج القرآن کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے اجتماعی شہر اعتکاف 2022ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ روزانہ خصوصی خطابات فرمائیں گے۔ آپ نے شہر اعتکاف کے لیے ’’طہارۃ القلوب‘‘ باطنی امراض اور ان کا علاج، کا موضوع منتخب کیا ہے۔ شیخ الاسلام کے خطابات منہاج ٹی وی اور آپ کے آفیشل یوٹیوب چینل ڈاکٹر قادری کے ذریعے روزانہ براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء حاجی گلزار احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون مرحومہ کی نماز جنازہ صوفی بلاک شادمان کالونی گجرات میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ساتھ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، علامہ غلام ربانی تیمور اور اورنگزیب خان شامل تھے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن گجرات کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہر طرح کے باطنی فساد سے نجات اور قلبی طہارت کے حصول کا مہینہ ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں رمضان المبارک کی عظیم نعمت عطا فرمائی ہے اس کے ایک ایک لمحے کی برکات سمیٹی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے اس سال بھی غریب روزہ داروں کو تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے، دنیا کے تھوڑے سے منافع اور آسودگی کیلئے آخرت کو خراب کرنا سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں مستحقین میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں بھوج، میسور، کولکتہ، پریاگرج، ممبئی اور نیوی ممبئی میں 861 خاندانوں میں رمضان راشن پیکج دیا گیا، جن میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ بصیرپور پی پی 185 کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کا پہلا درس قرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المومنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ امہات المومنین آج کی خواتین کے لیے دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امہات المومنین کے ذریعے امت کی ماووں، بہنوں اور بیٹیوں کی تربیت کا عظیم نمونہ دیا۔
تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المؤمنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت اور اسوہ پر عمل کرنے میں حقیقی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو بہت بڑا مقام اور درجہ دیا ہے۔ عورت بطور ماں، بہن، بیٹی بہو ہے تو اسلام نے اس پر کچھ حدود قیود بھی رکھی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ کی پانچویں اور آخری نشست 13 اپریل 2022ء کو نماز فجر کے بعد منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے درس قرآن دیا۔ انہوں نے ’’بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسان کی ہر سطح پر تربیت کا ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ بچوں میں 7 سال کی عمر سے نماز کی فرضیت اس بات کا اعلان ہے کہ عملی طور پر بچہ ذمہ داری میں داخل ہو گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں کارکنان اور مرکزی ذمہ داران کو پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کسی سیاسی لڑائی، جھگڑے کا حصہ نہ بنیں۔ پرائی لڑائی میں کودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اقتدار میں وہ لوگ آگئے ہیں جو ہمارے بے گناہ کارکنان کے قاتل ہیں اور دوسری طرف اقتدار سے بے دخل ہونے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے شہید کارکنوں کے انصاف کیلئے رتی برابر تعاون نہیں کیا بلکہ حال تک نہیں پوچھا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سکینڈے نیوین زون سید محمود شاہ الازہری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بہا مٹہ سوات میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم کے ساتھ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں محمد عثمان صدر عوامی تحریک KPK، علامہ غلام ربانی تیمور، بشیر جان منہاجین، محمد انعام منہاجین اور قاری ولایت حسین شامل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سید محمود شاہ الازہری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ”شہر اعتکاف“ کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ 10 رمضان المبارک تک مکمل کرلیا جائے گا۔ شہر اعتکاف کی تیاریاں و انتظامات ذور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف میں اس سال مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ اصلاحی و تربیتی خطابات کریں گے۔ شہر اعتکاف میں ملک کے کونے کونے سے و بیرونی دنیا سے بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
تحریک منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں ’’امہات المومنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے مدلل انداز میں خطاب کیا اور قرآن وسنت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیر حاصل گفتگو کی جسے مرد وخواتین نےخوب سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنز کے طلباء کے ساتھ ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں وقت کا بہترین استعمال یہ ہے کہ پوری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھی جائے، زندگی کے یہ قیمتی لمحات پھر پلٹ کر نہیں آتے، یہی زمانہ پوری زندگی کا میزان ہوتا ہے۔ زمانہ طالب علمی میں کی گئی محنت سے نہ صرف انسان خود پوری زندگی ثمربار رہتا ہے بلکہ آئندہ نسلیں بھی اس کے فیوض و ثمرات سے بہرہ مند ہوتی ہیں۔ نوجوان اہل علم کی صحبت میں رہا کریں پاکیزہ اخلاق والی علمی شخصیات کی صحبت سے کردار نکھرتا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.