سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے زیراہتمام ’’لیونگ لیگسی فیسٹیول‘‘ میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات مبارکہ کائنات میں اخلاق حسنہ کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں۔ آپ ﷺ کے اخلاق کیسے تھے، اس بارے جب سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے پوچھا گیا تو آپ نے بیان کیا کہ سارا قرآن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے لیے سراپا رحمت ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے سے ہی حقیقی کامیابی مل سکتی ہے۔ اس موقع پر پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ کرام، سکالرز، طلباء، فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان کے چھپے ہوئے یوتھ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ منہاج یوتھ لیگ اور ایجوکاسا انٹرنیشنل کو نیشنل یوتھ ایوارڈ اور رائزنگ پاکستان ایکسپو کے انعقاد پر بھرپور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
صوفی باصفا عاشق رسول صوفی محمد افضل قادری رحمۃ اللہ علیہ کے چوتھے سالانہ عرس مبارک کی تقریب آستانہ غوثیہ ترمذیہ نارنگ منڈی میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم تربیت علامہ محمد وسیم افضل قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے جن اولیا کرام کا ذکر قرآن پاک میں کیا ہے، ان ہستیو ں کی زندگیوں کا اگرمطالعہ کریں تو یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنی زندگیوں کا مرکز ومحور صرف محبت الٰہی اور اطاعت الٰہی کو بنایا ہوا تھا۔ اللہ کے نیک بندوں کی صحبت اور سنگت انسانی زندگی میں تبدیلی پیدا کر دیتی ہے۔
منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے زیراہتمام ’’لیونگ لیگسی فیسٹیول‘‘ 20 نومبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں دنیا بھر کے ممتاز علمائے کرام اور ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ شریک ہوں گے۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ‘‘ تربیتی ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، اختتامی سیشن میں صدر منہاج انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب داعی کے لیے ضروری ہے کہ وہ صبر و تحمل، بردباری اور قوتِ برداشت کا پیکر ہو، اپنے قائد اور مشن کا سچا فرزند اور پیروکار وہ ہے جو قائد کے نقش قدم پر ہے اور اس کا حقیقی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ذمہ دار اور کارکن دعوتی مساعی میں ہمارے شخصی رویوں، کردار اور اخلاق کا گہرا اثر ہوتا ہے، اور ایسے تربیت یافتہ کارکنان ہی تحریکوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ماہ اکتوبر 2021 میں 20 ارب 17 کروڑ 55 لاکھ 38 ہزار اور 23 مرتبہ پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 90 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار اور 147 ہو گئی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادی نے منہاج کالج برائے خواتین میں داخلہ لینے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تعارفی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر علم، عمل میں ڈھل جائے تو علم نافع بن کر تقوی کے حصول کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل علم حضرات اور دانشور قوموں کو اخلاقی، روحانی اور معاشی عروج کی منزل سے ہمکنار کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیراہتمام چک نمبر 284 ج ب راجپوت نگر میں منعقدہ ’’جشنِ آمد رسولﷺ کانفرنس‘‘ میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القران تاجدار کائناتﷺ کے عشق ومحبت کی داعی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں اگر ہمیں تاجدار کائنات ﷺ کی شفاعت، کرم، واسطہ اور وسیلہ چاہیے تو ہمیں اپنے اعمال اور اخلاق سنوارنے ہوں گے۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس رانا، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف محمود، حافظ ربنواز انجم، صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، قاری ریاست علی چدھڑ اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام جامعہ مسجد انوار مدینہ ڈبلن میں میلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن لندن برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ کی ذات گرامی ہمارے ایمان کا مرکز و محور اور اس کی اصل و اساس اور آپ سے نسبت و تعلق ہی حقیقی ایمان ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گوجرانوالہ میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺ کی سچی محبت کی نشانی یہ ہے کہ آپﷺ کی تعلیمات پہ عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محبت مصطفیٰ ﷺ کا مطلب یہ ہے کہ بندہ حضور ﷺ کا مطیع بھی ہو، حضور ﷺ کا فرمانبردار بھی ہو اور سنت مصطفیٰ ﷺ پہ چلنے والا بھی ہو، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنانے والا بھی ہو اور حضور ﷺ کے اقوال کے مطابق زندگی بسر کرنے والا بھی ہو۔ منہاج القرآن، اطاعت مصطفیٰ، نسبت مصطفیٰ، وارفتگی مصطفیٰ ﷺ کی تحریک ہے۔
شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پر منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ ٹیم نے ڈائریکٹر جی ایم ملک کے ساتھ کیک کاٹا۔ تقریب نظامت امور خارجہ کے دفتر میں ہوئی، اس موقع پر ڈائریکٹر فارن افیئر جی ایم ملک، انجینئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم، غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر مالیات عبدالرحمن، ندیم اعوان، قاضی مدثر، وسیم افضل اور محمد نعیم بھی موجود تھے۔
میشن برائے بین المذاہب مکالمہ کیتھولک چرچ آف پاکستان، انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کل مسالک علماء بورڈ کے تعاون سے ”مسلم مسیحی تعلقات کا فروغ“ سیمینار سینٹ انتھنی ہال، سیکرڈ ہارٹ کتھیڈرل کیتھولک چرچ ریگل چوک لاہور میں منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ادیان عالم کا محافظ ہے اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے امن کا پیامبر ہے۔ پیغمبر رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات امن و رحمت ہیں، جو تمام مذاہب عالم کے لیے یکساں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات امن پر پیرا ہونا ہی امن عالم کی ضمانت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا انچھن سٹی کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کا انعقاد مسجد الحرمین سنگدو انچھن کیا گیا، جس میں عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء احمد نواز اور محمد سرفراز کے والد گرامی شیخ ممتاز حسین نقشبندی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے گوشۂ درود میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ ممتاز حسین نقشبندی (مرحوم) کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسلم یوتھ لیگ کینیڈا کے زیراہتمام منعقدہ ’’حضور نبی اکرم ﷺ انسانیت کیلئے باعث شفقت و رحمت (ﷺMercy to Humanity Muhammad)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو کائنات کے لئے سراپائے شفقت و رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں۔ حضور ﷺ کی تخلیق اس کائنات کا عظیم معجزہ ہے ۔ آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.