سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآنزونل کوآرڈینیشن کونسل لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس کی صدارت رانا نفیس حسین قادری صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اجلاس میں رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ فہم دین پراجیکٹ کا دائرہ بیرون ملک تنظیمات تک بڑھایا جائے۔ سوشل میڈیا کے تمام ٹولز کو دین سیکھنے، سکھانے اور پھیلانے کیلئے استعمال کیا جائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن اور جدید سائنس، توحید و رسالت، احادیث، سیرت النبی ﷺ، تصوف، اعمال، اخلاقیات، تکریم اہل بیت اطہار علیہم السلام، انسانی حقوق، انسداد انتہا پسندی، تعلیم و تربیت اور فروغ امن کے موضوعات پر ایک ہزار سے زائد کتب کا علمی خزانہ امت کو عطا کیا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے۔ پاکستان کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں۔ وفد میں جی ایم ملک، جواد حامد، انوار اختر ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، عبد الحفیظ چوہدری، حاجی محمد اسحق، اقبال مرتضیٰ اور شبیر احمد شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد جموں کشمیر کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک اور آئندہ کے اہداف بارے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ترنول بیلٹ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی حوالے سے عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کے فروغ عمل میں منہاج القرآن کا تنظیمی ڈھانچہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر اور منظم انداز میں سرانجام دینے سے ہی بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ترنول بیلٹ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی حوالے سے عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کے فروغ عمل میں منہاج القرآن کا تنظیمی ڈھانچہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے لاہور میں مقیم افواج پاکستان کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا، اور کہا کہ عظیم شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے 21 کروڑ عوام چین کی نیند سوتے ہیں۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن حافظ غلام فرید، راجہ محمود عزیز، میاں ممتاز حسین اور عامر حسن شامل تھے۔
منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے یادگار شہداء مناواں، یادگار شہدا باٹا پور اور جائے شہادت میجر عزیز بھٹی شہید پر حاضری دی اور پھول رکھے ۔ یوم دفاع 6 ستمبر 2021ء کے موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں امیر لاہور رانا نفیس قادری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن لاھور کے زمہ داران اور کارکنان بھی وفد میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اٹک کی تحصیلات اٹک، حسن ابدال اور حضرو کی تعارفی و تربیتی نشست کا انعقاد منہاج القرآن اسلامک سنٹر حضرو میں ہوا۔ نشست میں انجینئر رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے تربیت کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن اٹک کی تنظیمات تحصیل جنڈ، فتح جنگ اور تحصیل پنڈی گھیپ کا تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ورکنگ پلان، اہداف اور نئے چینلجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب زون کے زیراہتمام منڈی بہاوالدین میں تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری اور قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تربیت کی ضرورت و اہمیت اور کیمپ کے اغراض ومقاصد، دعوت کی ضرورت و اہمیت اور نتیجہ خیزی کے ذرائع کے حوالے سے خطابات کیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ یوکے کے رہنماء علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی اصغر علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل مدینہ الزھراء میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ بھر سے معروف علماء و مشائخ عظام کے علاوہ منہاج القرآن برطانیہ کے سکالرز، منہاج یورپین کونسل کے قائدین اور منہاج القرآن یورپ کے وابستگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے فلسفہ موت و حیات کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور وجملہ فورمز کی تقریب حلف برداری العزیز میرج ہال شیخوپورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام فورمز کے نو منتخب ضلعی اور پی پی عہدیداران نے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت محمد شکیل اعوان صدر تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ نے کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران سمیت وہ تمام لوگ خوش نصیب ہیں جن کو مصطفوی مشن کی سنگت اور نسبت ملی ہے۔
منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام پاک گیرژن کالج ننکانہ صاحب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تمام فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محمد اویس طاہر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے، بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل آئیرپورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما و ڈائریکٹر شعبہ جات نے آپ کا استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.