سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامعہ الرشید کراچی اور مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نصاب کمیٹی کے سربراہ مفتی احمد افنان کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل، نظام المدارس پاکستان اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی احمد افنان نے کہا کہ مدارس دینیہ کے علمی معیار اور وقار کی بحالی بڑا چیلنج ہے۔ مدارس دینیہ کو ایک دوسرے کے تعلیمی، تربیتی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی جا سکے اور انہیں ملک و ملت کی حقیقی خدمت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
نظام المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ علامہ میر آصف اکبر نے عاشورہ محرم الحرام میں لا اینڈ آرڈر کے مثالی انتظامات اور اتحاد امت و بین الامسالک ہم آہنگی کے لیے بروئے کار لائی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ علامہ میر آصف اکبر نے پرائمری اور مڈل کلاس سے ترجمہ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھائے جانے والے حکومتی فیصلہ کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت فیصل رفیق منہاجین صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی و دعوتی نیٹ ورک پر روشنی ڈالی اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد بلال سول لائن سرگودھا میں کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام ایک فلسفہ اور فکر کا نام ہے، جو رہتی دنیا تک حق کی آواز بن کر زندہ رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف ممبران کے اعزاء و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، فاتحہ خوانی کا انعقاد گوشہ درود میں کیا گیا، جس میں مرکزی سٹاف ممبران اور قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔ آخر میں علامہ حسن میر قادری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔
مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نصاب کمیٹی کے سربراہ مفتی احمد افنان کی قیادت میں نظام المدارس پاکستان کے مرکزی آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان علامہ عین الحق بغدادی سے ملاقات کی۔ علامہ عین الحق بغدادی نے وفد کو نظام المدارس پاکستان کے تحت طریقہ امتحانات بارے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ کے ضلعی اور صوبائی رہنماوں سمیت مختلف عمائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور تنظیمی وزٹ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے صوبائی و ضلعی قائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو اپنی ضلعی تنظیمات کی کارکردگی کے متعلق بتایا، جسے انہوں نے سراہا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میاں ریحان مقبول، منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈی جی خان کے زیراہتمام فورٹ منرو میں تین روزہ تنظیمی و تربیتی اور تفریحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، نظامت تربیت کے ناظم پروفیسر محمد سلیم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے 200 سے زائد ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ میں علامہ حافظ محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) نے خطاب کرتے ہوئے داستان کربلا اور واقعہ کربلا کو بیان کیا اور کہا کہ آج ہم جن ہستیوں کا ذکر کر رہے ہیں وہ ہستیاں نہ تو کوئی عام ہستیاں ہیں، نہ ان کی شھادتیں کوئی عام شہادتیں ہیں، بلکہ اللہ رب العزت نے جیسے انھیں منفرد اور بے مثل مقام عطا فرمایا اسی طرح ان کی شہادت کو بھی بے مثل مقام عطا فرمایا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے دعوتی لائحہ عمل اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی تربیتی نشست و حلف برداری تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ نشست میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومتنخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔
نظام المدارس پاکستان کے شعبہ امتحانات کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نظام المدارس پاکستان کے صدر مفتی امداد اللہ قادری نے کہاکہ فرقہ واریت سے اسلام اور نظریہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں۔ عصری تقاضوں کے مطابق دینی نصاب پڑھا کر نفرتوں کا خاتمہ کرینگے۔ ریاست پاکستان کے فیصلے کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، جو مدارس ریاست پاکستان کے فیصلے کے مطابق رجسٹریشن نہیں کروا رہے ان کاسند جاری کرنے کا اختیار بذریعہ نوٹفکیشن ختم کر دیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کی تقریب حلف برداری منہاج القرآن اسلامک سنٹر حافظ آباد میں 25 اگست 2021ء کو منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء میاں ریحان مقبول اور منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، میاں عنصر محمود ، علامہ خلیل احمد قادری نے شرکت کی۔
نٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بابا گرونانک ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں حضوری باغ حکیم الامت علامہ اقبالؒ کے مزار کے سامنے پودے لگائے گئے اس موقع پر شہریوں میں پودے تقسیم بھی کئے گئے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، صدر بابا گرونانک سوسائٹی پاکستان سردار بشن سنگھ، سردار من موہن سنگھ، سردار رنجیت سنگھ و دیگر رہنماؤں نے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.