سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب 29 مٸی 2021ء کو آنلائن منعقد ہوئی، جس میں حلقہ درود کی محفل بھی شامل تھی۔ پروگرام میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ، ناظم غلام عباس مصطفوی اور ایگزیکٹو ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فریدملت کی حیات و خدمات کو بیان کیا۔ انہوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں ولی کی شان بیان کی اور کہا کہ فرید ملت منہاج القرآن کے محسن عظیم ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل صلالہ عمان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں امیرِ تحریک مشتاق احمد مخدوم، صدرِ تحریک ڈاکٹر محمد اختر، نائب صدرِ تحریک طارق مغل، صدر یوتھ لیگ سعید شاہ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48ویں سالانہ عرس کی تقریب 28 مئی 2021ء کو جامع شیخ الاسلام لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ محمد خان لغاری، علامہ محمد بدرالزماں قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنینشل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، رانا محمد فاروق، حاجی منظور حسین قادری، قاضی فیض الاسلام، حافظ خان محمد، سید مشرف شاہ، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر اور ام حبیبہ اسماعیل سمیت مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد اعوان کی ساس اور سید عابد حسین شاہ کی زوجہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ہنجروال لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرکز کی طرف سے جی ایم ملک ناظم امور خارجہ، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ وسیم افضل، شیخ محمد طیب (کینیڈا)، تنویر احمد، قاضی مدثر، محمد طیب، ملک اعظم، صدیق اشرف اور محمد الیاس نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سابقہ امیر ایم کیو آئی قطر حاجی منیب الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم مشن کے مخلص اور وفاداری ساتھی تھے۔ وہ اوائل دور میں مشن کے ساتھ منسلک ہوئے، پوری زندگی ہر سطح پر اور ہر جگہ مشن کی خدمت کی، مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے کام کیا۔
محترم خرم نواز گنڈاپور نے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے مل کر 17 جون 2021ء کو غیر جانبدار تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی کی بحالی کے حوالے سے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ پر لائیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں نواز شریف اور شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں۔ شریف برادران نے اقتدار کے بل بوتے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی درست تفتیش نہیں ہونے دی اور نہ ہی چشم دید گواہان کے بیانات قلمبند ہونے دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود جسٹس باقر نجفی کمیشن کی مکمل رپورٹ آج کے دن تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو نہیں دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ دنوں ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف قادری کے والد گرامی، نائب ناظم اجتماعات سعید اختر کے بھائی، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ کی ہمشیرہ محترمہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے آفس سیکرٹری محمد معروف کے والد محترم اور سابق مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ محمد افتخار بیگ انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔
آسٹریلیا کے صوبہ وکٹوریہ کی جیلوں میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریر کردہ تین کتب با ضابطہ طور پر منظور کی گئی ہیں۔ شیخ الاسلام کی یہ کتب قیدیوں کے مطالعہ کے لیے سرکاری لائبریریوں میں بطور خاص دستیاب ہوں گی۔
قائد تحریک منہا ج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان جدید ذرائع ابلاغ کا دینی اقدار و تعلیمات اور سماجی، اخلاقی روایات کے مطابق استعمال یقینی بنائیں۔ سوشل میڈیا رواں صدی کا پاور فل ذریعہ ابلاغ و اظہار ہونے کے ساتھ بہت حساس معاملہ بھی ہے اس کے مثبت استعمال کے جہاں ثمرات ہیں وہاں اس کا منفی استعمال بہت بڑا فتنہ بھی ہے۔ جو شخص جس نیت کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرے گا ویسے ہی نتائج ظاہر ہونگے۔
منہاج القرآن تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب کے صدر راجہ فخر الزمان منہاجین اور KSA کے سینیئر راہنماء راجہ قمرالزمان منہاجین کی والدہ محترمہ کی قل خوانی پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں علامہ غلام ربانی تیمور (ناظم دعوت فارن آفیئرز) نے سورۃ العصر کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے ماں کی شان اور مومن کی پہچان پر گفتگو کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں رکھے گئے روزے اور کی گئی عبادات کو قبول و منظور فرمائے اور ملت اسلامیہ کے ہر بشر کو قرآن و سنت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق دے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حالیہ عید ایک ایسی وباء کے موقع پر آئی ہے جس نے دنیا کے ہر خطے کو متاثر کیا ہے اور اس وباء کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسان متاثر ہوئے ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں اور اس کی وجہ سے بیروزگاری، غربت بڑھی ہے، صاحب حیثیت افراد اور خاندانوں کے لئے مستحقین کی مدد کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام متاثرین کورونا وائرس کے لیے دوسرے امدادی مرحلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مستحق مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹرا، کرناٹکا، تلنگہاہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور کچھ کے مختلف علاقوں میں کوویڈ مریضوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ آکسیجن سلنڈرز ملنے پر کورونا مریضوں کے خاندانوں نے منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 4 سے 8 مئی تک 5 روزہ آنلائن مجالس التر بیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلباء کو خصوصی علمی و فکری لیکچر دیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلباء کو خصوصی لیکچر دیئے۔ کیمپ میں معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ، ماہر اساتذہ اور سکالرز نے بھی طلباء کو علمی و فکری، اصلاحی اور دیگر اہم ترین موضوعات پر لیکچرز دیئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.