سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماع میں شریک ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ جان لے نجات کا راستہ دین کا راستہ ہے، مسلمان جب سے قرآن کے راستے سے ہٹے انہیں اغیار کے خوف، دھمکیوں، سازشوں نے گھیر لیا، امت کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور برکتیں نبی اکرم ﷺ کی مبارک سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 31 مئی 2019ء کو 26 ویں شب رمضان المبارک کو چھٹی نشست منعقد ہوئی، نماز تراویح کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس تصوف دیا۔ درس تصوف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد محفل نعت اور ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 30 مئی 2019ء کو 25 ویں شب رمضان کو پانچویں نشست منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی سٹیج پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امام غزالی کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایہ‘‘ سے درس تصوف دیتے ہوئے تقویٰ کا پانچواں معنی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت کی ابتداء تقویٰ سے ہوتی ہے۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے 30 مئی 2019ء کو تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں وزٹ کیا۔ شہر اعتکاف میں آمد پر صوبائی وزیر کا ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چودھری نے استقبال کیا۔ راجہ یاسر ہمایوں شہر اعتکاف کے دورہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ امت مسلمہ کو دین اور اخلاقیات سکھانا بہت بڑی نیکی اور قومی و ملی خدمت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کی دعوت پر شہراعتکاف پہنچے۔ انہوں نے شہراعتکاف کا دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈی جی سپورٹس کو شہراعتکاف اور منہاج القرآن عالمگیر کام کے حوالے سے بتایا۔
شہر اعتکاف میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا سالانہ ٹریننگ سیشن "جوانوں کو میری آہ سحر دے" کے عنوان سے دو مقامات پر منعقد ہوئے جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، مرکزی نائب صدر و ہیڈ یوتھ ٹریننگ کونسل منہاج یوتھ لیگ ہارون ثانی نے ٹریننگ سیشنز conduct کروائے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور اعوان، نائب صدر عمر قریشی، محمد ذیشان، محسن شہزاد، امجد ڈار، شاہد راجپوت، فرقان یوسف، ظہیر احمد، آصف جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرینشنل ڈنمارک کے زیراہتمام تیسری سالانہ روزہ کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پہلی بار روزہ رکھنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد بچوں میں روزے کا شوق اور رغبت پیدا کرنا ہے تاکہ یورپ میں رہنے والی ہماری نسلیں اسلامی شعائر سے محبت سیکھیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ ارشاد حسین سعیدی اور امیر تحریک ڈنمارک علامہ محمد اشفاق نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مورخہ 30 مئی 2019 کو محفل قرآت کا اہتمام کیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ سکول کے شعبہ حفظ کے طلبہ و طالبات نے انفرادی اور اجتماعی طور پر تلاوت کی۔ بچوں نے اردو، ڈینش اور انگلش زبانوں میں تقریریں کیں۔ اور روزہ اور رمضان کی فضیلت پر طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے مکالمہ بھی پیش کیا۔
شہر اعتکاف کی چوتھی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امام غزالی کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایہ‘‘ سے درس تصوف دیا، آپ نے سیدنا غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی کی معروف تصنیف ’’غنیۃ الطالبین‘‘ سے تقویٰ کا معنی بیان کیا۔ حضور غوث الاعظم نے اک بزرگ القاسم بن القاسم سے تقویٰ کی تعریف اخذ کرتے ہوئے کہا کہ آوامر و نواہی یعنی احکام شریعت کو بجا لانا اور شریعت کے آداب کی حفاظت کرنے کا نام تقویٰ ہے۔ تصوف، فقیری، ولایت اور روحانیت تقویٰ سے ہے۔ تقویٰ کے بغیر نہ روحانیت ہے، نہ پیری و فقیری اور نہ ہی ولایت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے معتکف طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ علم حاصل کرنا بڑی بات نہیں، اس کی روح کے ساتھ مقصدیت حاصل کرنا بڑی بات ہے، نوجوان زمانہ طالب علمی کے ہر لمحے کو بامقصد بنائیں، ہر لمحہ حصول علم میں گزاریں، جب یہ سوچ بن جائے گی تو پھر ہرلمحہ عبادت کی گھڑی میں تبدیل ہو جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 27 مئی 2019 کو دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں 22 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ آپ نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایۃ‘‘ سے منتخب درس تصوف دیا۔ شہراعتکاف کی دوسری نشست میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2019ء میں حسب سابق منہاج القرآن پبلی کیشنز کا بک اسٹال اور سیل سنٹر لگایا گیا ہے، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب 50 فیصد خصوصی رعائت کے ساتھ دستیاب ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی شائع ہونے والی کتب بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا بھی معتکفین کی دلچسپی کا مرکز ہے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے شہراعتکاف 2019ء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے، جہاں معتکفین مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ روزانہ افطار کے بعد مریضوں کا باقاعدہ چیک اپ کیا جاتا ہے، اور انہیں ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیشنل اور تجربہ کار رضاکار ڈاکٹروں کی ٹیم ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد اور مریضوں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروسز بھی 24 گھنٹے جاری ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 28 مئی 2019 اور 23 رمضان المبارک کی شب تیسری نشست منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ آپ نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایۃ‘‘ سے ’’تقویٰ کسے کہتے ہیں‘‘ کے موضوع پر درس تصوف دیا۔ آپ نے کہا کہ فرائض دین کی ادائیگی و بجا آوری میں ہی نجات ہے۔ دوزخ سے چھٹکارا اور جنت میں داخلہ فرائض کی ادائیگی سے ملتا ہے۔
تحریک منہاج القران کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں معتکفین کے لیے تربیتی حلقہ جات و تنظیمی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں اسکالرز و معلمین اور قائدین مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں اور بعد میں شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیتے ہیں۔ حلقہ جات میں باقاعدہ تربیتی نصاب مقرر کیا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.