سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فاضل پور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ ریلی 14 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم ایس ایم راجن پور کے صدر حافظ راشد مصطفوی نے کی۔ منہاج القرآن فاضل پور کے صدر خادم حسین طاہر، عوامی تحریک فاضل پور کے صدر محمد سعید مغل اور فیاض احمد جمالی نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد 14 اگست 2017ء کو کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر ایم ایس ایم بہاولپور عمران یوسف اور ضلعی صدر ایم ایس ایم بہاولپور چوہدری وسیم نے کی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شریک ہو کر یوم پاکستان پر جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے زیراہتمام 14 اگست 2017ء کی شام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء میں ہوئی۔ تقریب کا باقاہدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ننھے بچوں نے یوم آزادی پاکستان کے دن کی مناسبت سے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔ آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں تیار کیا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ احمد نواز انجم کی زیرصدارت پشاور میں مقامی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس پشاور کی یونین کونسلز سے منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد نواز انجم نے پشاور میں تحریک منہاج القرآن کو یونین کونسل کی سطح تک مذید فعال کرنے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ۔ اپنے مفادات کیلئے آئین بدلنے کی باتیں کرنیوالوں نے آئین کی ہر شق کو 35 سال تک اپنے مفادات کی خاطر بلڈوز کیا۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل ھالینڈ کے رہنماء حافظ یاسر نسیم منہاجین کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم لاہور میں روڈ ایکسیڈنٹ سے شدید زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے آج رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ 12 اگست 2017ء بروز ہفتہ کو نماز مغرب کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ دی ہیگ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ یاسر نسیم کے والد گرامی کی نماز جنازہ 12 اگست 2017ء کو لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے سامنے غوثیہ پارک میں ادا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور میت کو کندھا بھی دیا۔
یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سیماتاری میں ایک عظیم الشان محفل نعت 12 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن یونان محمد اسلم چوہدری محفل میں مہمان خصوصی تھے۔ نعت خواں حضرات میں محمد نعیم امجد، محمد خالد، محمد حسین، قاری کرامت، سعید ظفر، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد شہزاد، بشارت علی، احسن سیفی، عنصر اقبال صاح، محمد اسلم چوہدری، شاہد اکرم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی بیٹیاں، بہنیں، بیوگان اور زخمیوں کے اہل خانہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گے اور میں ان کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے جاؤں گا، اڑھائی سال سے باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کروانے کیلئے دھکے کھارہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے مودبانہ درخواست ہے کہ وہ عیدالاضحی کے بعد پہلے ہفتے میں غیر جانبدار بنچ تشکیل دے کر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے سے متعلق ہماری درخواست کی سماعت اور فیصلہ کروائیں۔
تحریک منھاج القرآن لیہ اور منھاج القرآن یوتھ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن کا پروگرام 11 اگست 2017ء کو منعقد کیا گیا، جس میں علامہ غضنفر حسنین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے فلسفہ حج کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ قطر دوحہ لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر بول ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصاص تحریک کے لیے پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف نامزد ہیں۔ اب شہباز شریف بھی نااہل ہوں گے۔ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون ان پر اللہ کا قہر بن کر گرے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ دوحہ قطر وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ کے باہر ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا گھر اور میری سرزمین ہے، جہاں میرے شہداء کا خون گرا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں تحریک قصاص کے لیے وطن واپس پہنچا ہوں اور ان شاء اللہ شہداء کے ورثا قصاص لے کر رہیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 اگست 2017ء کو وطن واپسی کے بعد ناصر باغ پر استقبالیہ ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف نہ ملنے پر تحریک قصاص کے فائنل مرحلے کا اعلان کر دیا کہ اب ایک ہی بار فیصلہ کن دھرنا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر انہوں نے کہا کہ 3 سال سے 14 لاشیں کندھوں پر اٹھائے پھر رہے ہیں۔ 14 قتل کرا کے بھی ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا اور ہم عدل و انصاف کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں۔
پیرس میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز پیرس پر جشن تشکر کی تقریب 4 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوھدری محمد اعظم کی قیادت میں ہوا، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی بانٹی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.