سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام 12 نومبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں سیدنا داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ’داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ایتھنز اور اس کے مضافاتی شہروں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔ علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے سمینار سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں 12 نومبر 2016ء کو حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کی مرکزی تنظیم اور جملہ فورمز کے کارکنان، وابستگان اور ایتھنز بھر سے مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی امت مسلمہ کو آزادی اور وقار کے ساتھ جینے کی تحریک اور فکر دی۔ اقبال کا پاکستان آج انتہا پسندی، دہشتگردی، کرپشن اور نا انصافی کی آگ میں جل رہا ہے۔ چند سو خاندانوں نے جعلی جمہوریت کی آڑ میں 19 کروڑ عوام کو یر غمال بنا رکھا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے یوم اقبال پر شاعر مشرق و حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے چادر چڑھائی۔ سیکرٹری جنرل و ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے 9 نومبر 2016ء کو دن 10 بجے مزار اقبال پر نہایت عقیدت و احترام سے حاضری دی۔ وفد نے چاک و چوبند نیوی گارڈز کیساتھ مزار اقبال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے گلدستہ رکھا، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جی ایم ملک، ساجد بھٹی، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، مظہر علوی اور ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 6 نومبر 2016ء کو محفل میلاد حاجی امین القادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کیا۔ محفل میں عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال، رانا طاہر سلیم، حافظ رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، علامہ عزیزالحسن اعوان، میاں عبدالقادر، زبیب مسعود شاہ، اللہ رکھا نعیم، قاری افضل قادری، سید آفتاب عظیم، محمد یوسف، غلام محمد قادری، رانا ناصر نوید، شاہدسلیم، مدثر فاروق، رانا نثار شہزاد، ارشد مغل، قاری فاروق طور اور شبیر حسین قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہانہ پروگرام 5 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ گوشہ درود کی روحانی محفل کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی قائدین اور علماء و مشائخ کے علاوہ خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز شب 9 بجے تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر محفل نعت کا انعقاد بھی ہوا، جس میں ثناء خوانوں نے اپنے خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔
آئرش پارلیمان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت Ogra Fianna Fail کی نیشنل یوتھ کانفرنس کا انعقاد 03 نومبر 2016 کو ساؤتھ کورٹ ہوٹل لمرک میں منعقد ہوئی جس میں جماعت کی مرکزی قیادت سمیت ملک کے مخلتف حصوں سے عہدیداران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے شرکت کی۔ وسیم بٹ نے پارٹی کی مرکزی صدر مائیکل مارٹن سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی ڈنمارک میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دینے کے لیے 2 نومبر 2016ء کو کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر حافظ ساجد اور سیکرٹری جنرل قیصر نجیب کی سربراہی میں دیگر قائدین اور کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام 31 ویں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 30 اکتوبر 2016ء کو ڈبلن میں ہوئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے ڈائریکٹر علامہ ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل، حافظ محمد سعید، رضوان طور، آصف رضا، سید توصیف شاہ، ڈاکٹر سلیم خان، حافظ تنویر، حافظ جنید بغدادی، سید ذیشان شاہ، مرزا رضوان بیگ، مدثر بھٹی، محمد شہزاد، ملک حیات، مدثر علی، سید سجاد شاہ، علامہ حافظ محمد صدیق تنقشبندی اور دیگر مہمانان گرامی بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج مونٹیسری سکول کامرہ کا سالانہ سپورٹس ڈے 30 اکتوبر 2016ء کو کینٹ میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج سکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نےاردن میں سہ روزہ ’عالمی سیرت کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے لیے عالمی سطح پر مفتیان و اسکالرز اور مشائخ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیاسی اعتبار سے عالم اسلام کو ایک منصوبہ بندی کے تحت باہم دست و گریباں کر کے نفرتوں کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے امت مسلمہ کی سیاسی، معاشی اور عسکری قوت کو ختم کیا جا رہا ہے۔
یو ایس اے کے پاکستان میں پولیٹیکل افیئرز کے ہیڈ مسٹر رابرٹ سی نیوسم نے 25 اکتوبر 2016 کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور فارن افیئر کے ڈائریکٹر جی ایم ملک نے انہیں خوش آمدید کہا۔ مسٹر رابرٹ نے منہاج القرآن کے سیل سنٹر، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، فارن افیئر ڈیپارٹمنٹ، میڈیا سیل کا بھی دورہ کیا۔
اردن میں عالمی سیرت کانفرنس کے دوران 25 اکتوبر 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی اور اردن کے کنگ عبداللہ دوئم کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کنگ عبداللہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی فروغ امن کے حوالے سے علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی و فتنہ خوارج پر فتویٰ کا انہوں نے بھی مطالعہ کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام کا یہ فتوی انسانیت اور اسلام کی عظیم خدمت ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’پاکستان زندہ آباد سٹوڈنٹس کنونشن‘‘ 25 اکتوبر 2016ء کو اسلامک سنٹر لیہ میں منعقد ہوا۔ نائب ناظم اعلی شمالی پنجاب سردار شاکر علی مزاری نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف مہمان خصوصی تھے۔
راجہ فخر الزمان منہاجین (سعودی عرب) اور قمرالزمان منہاجین ( سعودی عرب) کے والد گرامی سعودی عرب میں تنظیم کے بانی راہنما محمد اختر مکی اپنے آبائی گاوں گنجیال قائد آباد ( پاکستان) میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور تمام مرکزی قائدین نے اختر مکی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.