سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع المنہاج شہراعتکاف میں جمعتہ المبارک کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ وہ عبادت ہے، جس کے اجر کا وعدہ خود اللہ تعالی نے کیا ہے۔ روزہ صبر کا درس دیتا ہے، ایسا صبر جو انسان کو اس کی معراج عطاء کرتا ہے۔
شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک کو تاک رات کی مناسبت سے سالانہ محفل قرآت منعقد ہوئی، جس میں ایران سے آئے ہوئے مہمان قرآء کرام اور قاری نور احمد چشتی نے شرکت کی۔ قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز اور آواز سے اللہ کے کلام کو پڑھا۔ صاحبزادہ احمد مصطفی العربی نے اپنی ننھی منھی آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔
محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین اعتکاف گاہ اور مختلف رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خواتین ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ معتکفات نے غزالہ حسن قادری کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مذہبی جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا اعتکاف کے لیے شہر اعتکاف کا رخ کرنا وہ بامقصد عمل ہے جو ان کی فکری و روحانی تربیت کا باعث بنے گا۔
22 رمضان المبارک کو جمعۃ المبارک کا روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں خواتین نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔ خواتین کے لیے جمعہ کے اجتماع کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ اس موقع پر جامع المنہاج سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعہ کے اجتماع سے خصوصی خطاب خواتین کے پنڈال میں بھی براہ راست دکھایا گیا۔
منہاج ویمن لیگ نے خواتین شہراعتکاف میں 22 رمضان المبارک کی شب سالانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا۔ طاق رات کی مناسبت منعقدہ یہ محفل نماز تروایح کے بعد شروع ہوئی اور سحری سے پہلے دو بجے تک جاری رہی۔ محفل ذکر و نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سلسلہ نعت میں منہاج نعت کونسل اور اعتکاف میں شریک خواتین بہنوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناء خوانی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہر اعتکاف 2015ء کی خواتین اعتکاف گاہ میں شرکت کرنے والی معتکفات کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر نوشانہ حمید کی نگرانی میں کام کرنے والی میڈیکل کمیٹی اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمپ کا مقصد معتکفات کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ میڈیکل کمیٹی کی سربراہی کلثوم قمر کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب سربراہ کی ذمہ داری حمیرا خالد نبھارہی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لیے تمام اعتکاف گاہ کے تمام ہالز میں بھی میڈیکل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
مورخہ 10 جولائی بروز جمعۃ المبارک منہاج ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کے زیراہتمام تین روزہ نفلی اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو کے علاوہ ناروے کے دیگر بہت سے شہروں سے کثیر تعداد میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی۔ جمعہ کے دن نماز ظہر کے بعد ہی خواتین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ خواتین کے چہرے پر خوشی اور امید تھی۔
شیخ الاسلام نے جامع المنہاج شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین الفاظ ’’کیوں؟ کب؟ اور کیسے؟‘‘ کو دل و دماغ اور زندگی سے نکال دیں کیونکہ یہ تینوں الفاظ شک پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین، قانون، قرآن و سنت کی تعلیمات کے تابع ہے۔ قرآن مجید نے ہمیں بتایا ہے کہ حق کی جدوجہد کرنے والے ہمت ہارتے ہیں اور نہ مشکلات پر افسردہ ہوتے ہیں۔ ہمت ہار جانے سے مایوسی جنم لیتی ہے، مایوسی کفر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر، اعتکاف کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ فرح ناز نے شہر اعتکاف میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال آسٹریلیا، سپین، لندن کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے ہزاروں خواتین انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شہر اعتکاف کا حصہ بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ نامور خواتین کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ شہر اعتکاف میں آ کر اعتکاف کی بابرکت ساعتوں اور پرنور مناظر کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔
شہر اعتکاف کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری آج بیس رمضان المبارک دوپہر 1 بجے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں معتکفین کو خوش آمدید کہیں گے اور سید علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے تناطر میں خصوصی خطاب کرینگے۔ شہر اعتکاف میں 15 ہزار متعکفین کے قیام و طعام اور عبادات کا انتظام کیا گیا ہے۔ جن میں خواتین کی تعداد 4 ہزار ہو گی۔
ہزاروں مرد و خواتین جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ معتکف ہو گئے، حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا شہر اعتکاف لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آباد ہو گیا۔ سندھ، بلوچستان، شمالی علاقہ جات اور جنوبی پنجاب سے معتکفین کی آمد کا سلسلہ ایک روز پہلے سے شروع ہو گیا تھا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے تھے، یہ عظیم انسان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ تھے، انکی شخصیت کی تعمیل اور کردار کی تشکیل خود معلم اعظم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ حکمت اور دانائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھر کی باندی تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 8 جولائی بیس رمضان المبارک کی شب افتتاحی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے سورہ فاتحہ اور سورہ البقرہ میں سے منتخب آیات کا درس قرآن دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا دنیا میں ہماری سب کی بقاء اور عافیت قرآن میں ہے۔ اللہ کے قرآن کو ایسے ماننا کہ پھر کسی شک کی گنجائش نہ رہے۔ شک اور تردد میں پڑنے کی بجائے قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر جم جانے میں ہی ہماری سلامتی ہے۔
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں یومِ بدر کی فضیلت اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بدر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم حق و باطل کے معرکہ میں ڈٹ کر حق کا ساتھ دیں، چاہے ہم تعداد میں تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان شاءاللہ فتح وکامرانی ہمارا مقدر ضرور بنے گی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے عالمِ اسلام اور خصوصاً ملکِ پاکستان کے حالات کی بہتری، آپریشن ضربِ عضب اور شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے دُعا کی۔
محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کیلئے نوجوان اس کا سرمایہ ہوتے ہیں ہم آج بھی سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہوں اور غریب، مظلوم، مسکینوں سمیت تمام طبقات کے یکساں حقوق کی اس جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.