سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی آرچ بشپ اینڈرس ہیرلڈ ویجریڈ (Archbishop Anders Harald Wejryd)، آرچ بشپ آف سویڈن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین فروغ اور دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ آرچ بشپ آف سویڈن نے منہاج القرآن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے تحت منہاج ڈویلپمینٹ فنڈ کی کولیکشن کے حوالے سے جوہرآباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ زاہد فیاض (صدر پاکستان عوامی تحریک) نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سردار بشیر خان لودھی (ڈائریکٹر MDF)، سردار عمر دراز (زونل ڈائریکٹر TMQ تنظیمات) بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 20 مارچ 2104 کو ہفتہ وار مجلس عمل ودرس قرآن کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تلاوت ونعت کے بعد سفیرِ منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صرف عبادات تک محدود سمجھنا باعثِ ثواب تو ہوسکتا ہے لیکن اللہ تبارک وتعالیٰ کے حکم کے مطابق دین اسلام کو غالب کرنے کی کوشش ہر گز نہیں سمجھی جاسکتی
منہاج یوتھ لیگ سپین کے سنیئر نائب صدر خرم شبیر نے مورخہ 20 مارچ 2014 کو بارسلونا کے مقامی ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پاکستانی طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ خرم شبیر نے پاکستانی طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی اہمیت پر لیکچر دیا اور انہیں سپین کے نظام تعلیم کے متعلق معلومات فراہم کیں۔
سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے سیکریٹری برائے امیگریشن امور حافظ عبدالرزاق صادق نے گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، بلال یوسف ( سیکریٹری جنرل)، ظل حسن قادری (سنیئرنائب صدر)، محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل ) اور احسن جاوید خان (سیکریٹری جنرل منہاج مصالحتی کونسل) نے شرکت کی۔ اس موقع پرآن لائن نیوز پیپر ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کنونشن سے احمد نواز انجم نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود منہاجینز کے نمائندہ فورم فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام اسلام آباد ہوٹل میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حافظ شاہد عظیم نے تلاوت کلام رحمن سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا، بعد ازاں قاری انصر علی قادری اور ظل حسین قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں مختلف ساتھیوں نے فورم کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے لاہور بالمیک سوامی مندر میں ہولی کے تہوار میں پنڈت بھگت لال کی دعوت پر شرکت کی۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سید امجد شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر، شہزاد خان ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرفیتھ وپبلک ریلیشنز، محمد قدیر خان پی اے ناظم اعلی، محمد زاہد مینیجر پریس اینڈ پبلیکیشنز اور محمد فرحان نائب ناظم تحریک لاہور تحریک منہاج القرآن شامل تھے۔ علاوہ ازیں دیگر مختلف مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر تسبیحہ شفیق نے مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے قانون کے آرٹیکلD38 کے مطا بق ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کے وہ عوام کو انکے بنیادی حقوق روٹی، کپڑا، تعلیم، صحت اور روزگار مہیا کرے، قائدِاعظم نے پہلی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنانا ہے تو وسائل کو یکساں بنیادوں پر منصفانہ طریقے سے کروڑوں عوام میں تقسیم کرنا ہونگے، جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں نے اپنی آمریت قائم کی ہوئی ہے، جو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک غریبوں کا استحصال کرتے آرہے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خانیوال کے زیراہتمام 7مارچ کو بیدارئ طلبہ مارچ نکالا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس ایم ملک میں انقلاب برپا کرنے کیئے سرگرم عمل ہے۔ ہم معاشرے سے ظلم، ناانصافی، غیر منصفافہ طبقاتی تقسیم اور فرسودہ نظام تعلیم کو ختم کرنے کیلئے سربکف ہیں اور وقت کے ظالموں کو للکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا یہ جدوجہد پیغمبرانہ فریضہ ہے۔
لاہور () پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور کرپشن کے خلاف مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے احتجاجی مظاہرہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت مرکزٰ صدر محمد شعیب طاہر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد شعیب طاہر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حالیہ اضافہ غریب عوام کی توقعات کے بالکل برعکس ہے۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام لاقانونیت، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں ہزاروں مرد وخواتین، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال ایڈووکیٹ نے کی۔ دیگر قائدین میں فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، تنویر اعظم سندھو ناظم تنظیمات ساہیوال ڈویژن، محمد لطیف مدنی ناظم دعوت ساہیوال ڈویژن شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ تحصیل گوجرہ کے تحصیلی آفس میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام کے شاگرد رشید علامہ محمد ادریس نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز کے کارکنان وعہدیدارن نے شرکت کی۔ اختتام پر تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے والے احباب کو اسناد دی گئیں اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام بیداری طلبہ مارچ 14 مارچ کو دن 3 بجے اڈا گوندلیانوالہ تا پریس کلب منعقد ہوا۔ جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم رضی طاہر نے کی۔ ممبر سنٹرل کیبنٹ کاشف فیاض چیمہ، سبطین علی کلیئر، صدر گوجرانوالہ اعجاز مہر، کوآرڈینیٹر ریحان حمید ودیگر راہنما بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا، جہاں پر مقررین نے اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد 12 مارچ تا 18 مارچ 2014ء پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی مختلف تحصیلات میں انقلاب کا پیغام لے کر گیا۔ اس وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں پروگرام کا انعقا د کیا گیا ان میں تحصیل جہلم، دینہ، گوجرخان، دولتالہ، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور شامل تھے۔ ان پروگرامزمیں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.