سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے بعد انقلاب رکا نہیں بلکہ یہ اسکا آغاز ہے اب لاہور سے نکلوں گا اور ایک ایک شہر جاﺅں گا اور لاکھوں لوگ میرے ساتھ ہونگے، عوام نا امید نہ ہوں آخری دم تک انکے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور کرپشن کرنےوالوں اور لٹیروں کو بھگا کر یا جیل بھیجنے تک یہ جنگ ختم نہیں ہو گی، جلد بتاﺅں گا کہ مرکزی اور صوبائی الیکشن کمشن کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ الیکشن کمشن سے متعلق ایسے انکشافات کرﺅنگا کہ قوم کانوں کو ہاتھ لگائے گی اس حوالے سے ٹھوس ثبوت سامنے لاﺅنگا۔
تحریک منہاج القرآن بڑودھا (انڈیا) کے زیراہتمام انٹرنیشنل بک فیئر دہلی میں 04 فروری تا 10 فروری تک بک سٹال لگایا گیا ہے۔ انٹرنیشنل بک فیئر (انڈیا) میں سید ناد علی بانی صدر تحریک منہاج القرآن بڑودھا (انڈیا) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تین سو سے زائد کتب، خطابات اور ہزاروں سی ڈیز پر مشتمل سٹال قائم کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں لانگ مارچ ڈکلیریشن کو حقیقی جمہوریت کیلئے تاریخی دستاویز قرار دیا گیا اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشت گردی کے تسلسل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مذموم عمل کی سخت مذمت کے ساتھ اسے موجودہ حکومت کی واضح ناکامی قرار دیا گیا اور حکومتی غیر سنجیدگی پر اظہار افسوس کیا گیا۔
3 فروری 2013ء کو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سعیلہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظہ نمرہ مظہر نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت منہاج نعت کونسل جہلم اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سعیلہ کی طالبات نے پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 03 فروری 2012ء کو ڈے چن سٹی میں اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء کو ویانا سنٹر میں بعد نماز عصر عظیم الشان 13 ویں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت خواجہ محمد نسیم (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، آسٹریا) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو( اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور میرپور کے زیر اہتمام محمد حفیظ کے گھر چوتھی سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت قاری محمد علی نے کی جب کہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصل شہزاد، محمد یونس چشتی، محمد سلطان، صداقت علی خان، قمر علی قادری، حسین محی الدین قادری اور حاجی شاہد محمود قادری نے پڑھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اخلاق حسنہ پر گفتگو کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کا نہیں بلکہ اسکی تشکیل ہی غیر آئینی ہے اور ہم اس کی تشکیل نو چاہتے ہیں اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن ایک دو روز میں داخل کر دی جائے گی اور میں خود اس کے دلائل کیلئے کورٹ جائونگا۔ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین کی تقرری غیر آئینی ہے اس کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے۔
لاہور…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل اور ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز غیرآئینی ہیں ،دونوں ایشوز پر وہ سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اس وقت مسئلہ الیکشن کمیشن کی تحلیل سے زیادہ اس کی تشکیل کا ہے ، چار ممبرز کی تقرری غیر آئینی ہے، انہیں برطرف کیا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اور ارکانِ پارلیمنٹ کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سراسر غیرآئینی اور کھلی دھاندلی ہے،انہیں بھی فوری منجمد کیا جانا چاہیے ۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹرز اور حکومت پنجاب کے مابین اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔ یہ انسانی صحت اور زندگی کو بیچنے کے مترادف ہو گا۔
ماہ ربیع الاول کی پر مسرت اور بابرکت ساعتوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 29 جنوری 2013ء کو یونین کونسل چوٹالہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پنڈال کو دیدہ زیب جھنڈیوں اور رنگ برنگ برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت اہل علاقے سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک، حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مابین ہونے والے آج کے Follow up اجلاس، جو 17جنوری کا تسلسل ہے، میں فیصلہ ہو گیا ہے کہ 7 سے 10 روز کے دوران ہر صورت قومی و صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا اور یہ 16 مارچ سے پہلے ہوگی اور الیکشن کمیشن کو 30 روز سکروٹنی کیلئے دئیے جائیں گے اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امید واروں کیلئے انتخابی سرگرمیوں کی اجازت پری کلیرنس کے بعد ہوگی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 27 جنوری بروز اتوار کو ایک عظیم الشان جلوس و ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا، جلوس عشاء کی نماز کے بعد منہاج لائبریری دھدو بسراء سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بابا محمد انور بسراء کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ جلوس میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں قطبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود پاک لکھا ہوا تھا،
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.