سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ماراتھونا) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2013ء میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض عبید اللہ چشتی نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 26 جنوری 2013ء جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک عظیم الشان سالانہ محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے نعت خوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس میں علماء اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام 25 جنوری 2013 کو آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے 6 رکنی انتظامی باڈی بنائی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو تحریکی آگہی دینے کے لئے تعارفی مواد پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی پروجیکشن دی جائے گی۔ کیمپ پر -/59،000 روپے لاگت آئی۔
تحریک منہاج القرآن کی 29 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس آج 24 جنوری مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ ملک بھر سے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ARY NEWS شب 11بجے کانفرنس کی مکمل کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔
گوجرخان: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن گوجر خان پیر سید تصدق حسین شاہ کر رہے تھے۔ اس میلاد مارچ کا آغاز گلیانہ موڑ سے ہوا جب کہ اختتام گوجرخان چوک میں ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 11 ربیع الاول 24 دسمبر 2013ء کو مینار پاکستان لاہور میں 29 ویں عالمی میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ شب 9 بجے پروگرام کا پہلا حصہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت قاری غلام مصطفیٰ نے حاصل کی۔ شدید سردی کے باوجود مینار پاکستان کے سبزہ زار اور کھلے آسمان تلے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آج اگر ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ پر عمل کریں تو بہت ساری خرابیاں خود بخود دور ہو جائیں۔ آج ہم نے اپنے فکر و نظریے کی کمی کی وجہ سے خود کو تعلیمات نبوی سے دور کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے اندر وسعت قلبی و نظری پیدا نہیں ہو رہیں۔ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا رحجان فروغ پا رہا ہے۔ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مولد کا ذکر تورات میں بھی آیا، جس میں آپ کے اخلاق حسنہ کی نشانیاں بیان کی گئیں۔ اس لیے آپ کی شخصیت اور آپ کے اخلاق ساری دنیا کے لیے مکارم اخلاق ہیں۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اہل عرب کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے شرکاء جلوس نے عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور لبوں پر درود و سلام کے نغمے جاری تھے۔
تحریک منہاج القرآن میانوالی کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال شب میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں 12 ربیع الاول کے روز تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانہ کعبہ شریف اور گنبد خضرا کے ماڈل بھی بنائے گئے جو کہ لوگوں کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کو مرکز بنے رہے۔ اس میلاد فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے دور و نزدیک سے لوگوں کی بڑی تعداد کشاں کشاں چلی آئی۔
ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفی صلى اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تمام دنیاۓ اسلام کی طرح جامعۃ الازھر مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام 11 12 ربيع الاول کی درمیانی شب محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اہتمام الازہر يونيورسٹی کے مرکزی ہاسٹل کی جامع مسجد میں کیا گیا۔ پروگرام کی سرپرستی حافظ عاصم ممتاز، حافظ محمد شاھد اور محمد اشفاق نے کی۔
حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ چوٹالہ کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مشعل بردار مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درود و سلام پڑھتی ساعتوں میں یہ میلاد مارچ لائبریری منہاج القرآن سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میجراں والی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران شرکاء اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.