سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 18 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی شہزاد مصطفوی تھے۔ جبکہ خصوصی شرکت محمد ریاض قادری، سعید احمد بھٹی، اسرار احمد شاکر، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا علی رضا اور ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا مبشر ریاض نے کی۔
23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ضلع مردان صوبہ خیبر پختونخواہ میں تشہیری مہم کے دوران ضلع بھر میں وال چاکنگ کروائی گئی اور فلیکس سائن لگائے، جگہ جگہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی آمد پر ان کے استقبال کے پیغامات مختلف دیواروں پر لکھے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 سے 25 نومبرتک ذیلی مراکز میں محرم الحرام کی مناسبت سے مختلف محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایباراکی کین (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 18 نومبر2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے حوالہ سے عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر) اور اعجاز رمضان کیانی (ناظم ) نے کی۔
بزم مجددیہ کے زیراہتمام حضرت قاری محمد امیر عالم اشرفی کے دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب 18 نومبر کو شادمان لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر علامہ صادق قریشی نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ملک بھر سے ممتاز علماء مشائخ کی بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کہا کہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچانے کے ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ انتخابی نظام ایک کرپٹ اور فرسودہ شکل اختیار کر چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سٹی ڈسکہ کا اجلاس مورخہ 17 نومبر کو ہوا جس کی صدارت عبد الرحمن بھٹی اور حاجی سلیم سلہری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ غلام مصطفیٰ طاہر نے کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ندیم سلہری (ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 108 گجرات کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گجرات محمد ثاقب اور نائب ناظم پنجاب حاجی اکرم کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس کا مقصد کارکنان تحریک منہاج القرآن کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ پروگرام کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرنا اور اس پروگرام کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کھاریاں کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن سلطان غنی اور ناظم میاں قمر محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس کا مقصد کارکنان تحریک منہاج القرآن کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ پروگرام کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرنا اور اس پروگرام کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(یونان) کے پلیٹ فارم سے ذیلی مرکز الف سینا میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان سے مورخہ 17 نومبر 2012ء کو عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں علامہ محمد اقبال فانی نے خصوصی خطاب کیا۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے شاگرد خاص علامہ محمد اقبال فانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو، ناروے) شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنسز کے سلسلہ میں 10 روزہ دورہ پر مورخہ 17 نومبر 2012ء کو یونان پہنچے
ناروے کی پہلی مرکزی جامع مسجد ورلڈ اسلامک مشن میں مورخہ 17 نومبر 2012ء کو سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کی نگران محترمہ مسرت ہارون نے کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں پیکرِ صبر و شجاعت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت ِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی آغوش میں پرورش پانے والی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اس موقع پر وہ مثالی کردار ادا کیا، جو رہتی دنیا تک تمام خواتین کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔
تجمل حسین انقلابی مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے مورخہ 15 نومبر 2012ء کو منڈی بہاؤالدین کی تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا۔ سینکڑوں طلبہ نے جلوس کی شکل میں اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے صدر زوار حسین بھی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام یونیورسٹی آف گجرات کے نئے آنے والے طلبہ کیلئے ’’ویلکم پارٹی ‘‘ کا انعقاد 15 نومبر 2012ء کو کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان اور خصوصی شرکت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم وحید اختر مصطفوی نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.