سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور معلم کورس ہذا علامہ محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کے نواسے حامد مصطفیٰ القادری کی پیدائش تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، دنیا بھر کے کارکنان و وابستگان اور محبین کے لیے عظیم خوشخبری ہے۔ اس خوشی پر دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، مٹھائیاں تقسیم ہوئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام تین روزہ "سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس و تربیتی کیمپ" کا ایوبیہ کے پر فضا اور دلکش مقام خانسپورمیں مورخہ 8 جولائی سے 10 جولائی 2011 یوتھ ہوسٹل میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے یونیورسٹیز، میڈکل کالجز، اور تحصیلات کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی اور خاص طور پر کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ممبران سٹوڈنٹس پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ نے دعوت بذریعہ کیسٹ مہم کا بھر پور آغاز کردیا۔گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کام کے لیے ایم ایس ایم کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی وی ڈی پلیئر، یو۔ پی۔ ایس، بیٹری اور ٹی وی سیٹ کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 07 جولائی 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل درود پاک اور شب معراج کا پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بحرین کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعدادا میں شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام راجہ جنگ تحصیل و ضلع قصور میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم شارٹ کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور مرکزی نائب ناظم شارٹ کورسز محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اور منہاج کالج فار ویمن کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نئے اساتذہ کے لیے تدریسی مہارتوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا دورانیہ 4 جولائی تا 6 جولائی تھا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد صادق ٹھوکر نیاز بیگ اقبال ٹاؤن میں 5 جولائی 2011ء کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
مورخہ یکم جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک شام 5 بجے پریس کلب سمبڑیال میں تحریک منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کا اجلاس برائے تنظیم نو سال 2012 - 2011 منعقد ہوا، جس کی صدارت ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی نے کی۔ اجلاس کی کاروئی کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔
صوبائی ایگزیکٹو کونسل پنجاب کا ماہانہ اجلاس مورخہ 3 جولائی 2011ء بروز اتوار بوقت 10 بجے صبح مرکزی سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مورخہ 02 جولائی 2011 بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء شہاب خان کی رہائش گاہ پر گوشہ درود کی پروقار اور پررونق محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2011ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران مورخہ 01 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی، دیزیو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
منہاج یورپین کونسل زون تھری کے ممالک (آسٹریا، یونان، سوئٹزرلینڈاور اٹلی) کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ یکم جولائی سے تین جولائی (کارپی) ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل نے کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام 01 جولائی 2011ء سے فری سمر سکول کا اہتمام کیاگیا جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے طلباء اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.