سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں مورخہ 28 جنوری 2011ء کو طلبہ کی نمائندہ تنظیم’’بزم منہاج‘‘سیشن 12-2011ء کے اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ بزم منہاج کے عہدیداران کا انتخاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق سلیکشن بورڈ نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام ساتواں درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دولت ایمان بوسیلہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب ہوتی ہے اس لیے صاحب ایمان کا فرض ہے کہ احسان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاس رکھے۔
ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیوس میں 26 جنوری 2011ء کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا سے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے واحد اسلامی سکالر ہیں، جنہیں یورپی یونین کی طرف سے خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
شہزادہ غوث الوریٰ حضرت پیر السید عبدالقادر جمال الدین الگیلانی کی صحت یابی کے لیے خصوصی محفل دعا
تحریک منہاج القرآن گوگڑاں کے زیراہتمام 17 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس سے شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اداب خود خدا نے سکھائے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ نصیر بابر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک کسی نیکی کا ثواب کتنے گنا بھی ہو جائے مگر پھر بھی وہ رہتا محدود ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن والٹن روڈ لاہور کے زیراہتمام 24 جنوری 2011ء گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول باب پاکستان والٹن لاہور میں طالبات میں یونیفارم، جرسیوں اور نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے اسکول کے گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ تقریب کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔
منہاج القرآن پبلی کیشنز کی طرف سے خصوصی ایوارڈز برائے سال 10 - 2009ء مؤرخہ 23 جنوری 2011ء کو ہونے والے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شعبہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ کی طرف سے خصوصی شیلڈز برائے سال 10-2009ء پیش کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 22 اور 23 جنوری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ اجلاس کا افتتاحی سیشن ہفتہ کی شام 6 بجے شروع ہوا، جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی کی۔ قائدین کے علاوہ ملک بھر سے 600 سے زائد ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی یونان سنٹرمیں مورخہ 22 جنوری 2011ء کو ہفتہ وار محفل کا انعقاد ہوا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا
تحریک منہاج القرآن کا استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک اسلم حماد نے کی۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں منہاج میلاد کمیٹی بنائی گئی جس کے صدر سید مدثر بخاری، نائب صدر راشد بھٹی، جنرل سیکرٹری نادر بھٹی، ناظم مالیات عابد جوئیہ اور ناظم نشر و اشاعت خلیق طیب منتخب ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ ای لرننگ کی نئی ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ جنوری 2010ء میں قائم ہونے والے اس شعبہ کے زیراہتمام اب تک سیکڑوں طلباء و طالبات بذریعہ انٹرنیٹ براہ راست کلاسز اٹینڈ کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 30سال سے منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان اور دنیا بھر میں فروغ تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس کے تحت پاکستان میں 573سکولز و کالجزاور 1یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں طلبہ وطالبات علم کے زیور سے آرستہ ہوتے ہیں
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تحریکی و دعوتی اور تنظیمی دورہ یورپ کے بعد 18 جنوری 2011 کو وطن واپس تشریف لے آئے ہیں۔ منگل کی شام کو لاہور پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے آپ کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس سلسلے میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں مرکزی قائدین کا وفد لاہور ائیرپورٹ گیا
تحریک منہاج القرآن گجرات پی پی 111 کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن 18 جنوری 2011ء کو جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ مرکزی ناظم دعوت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس عرفان القرآن دیا۔ انہوں نے سورہ الماعون کے منتخب موضوع کی مناسبت سے درس دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.