سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام 7 اکتوبر 2010ء کو ماہانہ محفل ذکر و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدرات ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ نے کی جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر MYL ملک امجد محمود چاند، سربراہ درس عرفان القرآن کمیٹی محمد افضل سندھو، غلام مصطفیٰ بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 7 اکتوبر 2010ء کو ہوا۔ پروگرام کی صدارت مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ اس روحانی اجتماع میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یوم تاسیس 6 اکتوبر 2010ء کو لودہراں میں سادگی سے منایا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں سید نورالحسن شاہ ایڈووکیٹ، صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر اور چوہدری عبدالغفار سنبل تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں خصوصی تقریب بھکر میں تحریک منہاج القرآن کے دفتر میں ہوئی، جسکی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن بھکر چوہدری ارشد علی قادری نے کی جبکہ صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب محمد صدیق جان مہمان خصوصی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے سولہویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ سیالکوٹ میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں راشد محمود باجوہ ناظم TMQ سیالکوٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 6 اکتوبر 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ ایم ایس ایم کے یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی و ضلعی سطح پر تاسیسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور صدر ایم ایس ایم حافظ تجمل حسین انقلابی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
علم و دانش کی عظیم درس گاہ منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں 5 اکتوبر 2010ء کو ایم فل کی نئی کلاس میں آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ منعقد ہوا۔ تقریب کو دانش ہال میں منعقد کیا گیا، اس تقریب میں ایک سالہ کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور المصطفےٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے ذیلی ادارے اذان ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ’’پرامن بقائے باہمی میں یونیورسٹیوں اور دینی اداروں کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی دو کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جو مکمل ہو گئیں ہیں۔ عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس 714 گ ب کمالیہ میں ہوئی۔ اس کلاس کے آرگنائزر فوجی محمد اشرف تھے۔ کورس میں چالیس طالبات نے شرکت کی اور اسے مکمل کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بارسلونا سپین کے زیر اہتمام مورخہ 02 اکتوبر بروز ہفتہ سمندری عجائب گھر بارسلونا (Museu Maritim, Barcelona) میں پہلی عظیم الشان محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے مہمان خصوصی معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری (گلاسگو،برطانیہ) تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض عرفان رضا (بادالونا، سپین) اور چن نصیب (میلان، اٹلی) نے سر انجام دیے۔
مورخہ 12 اکتوبر 2010ء کو لاہور میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونی ورسٹی ایران اور منہاج یونی ورسٹی لاہور کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدارس اور جامعات کے کردار پر ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ازہر کے فضلاء کے عالمی رابطہ آفس پاکستان برانچ کے نمائندہ سینئر ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ میں مورخہ 01 اکتوبر 2010ء کو پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انقعاد کیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ تقریب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی خطیر رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام فلڈ ریلیف مہم میں شرکت کرنے والے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے رضا کاروں کو حسن کارکردگی کی اسناد اور تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسلز کے فلڈ ریلیف کیمپس کے کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے شیخ الاسلام کی ہدایت پر شجر کاری مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے نوجوانوں نے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں جا کر پودے لگائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی "شجرکاری مہم 2010" میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین اور عوام بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.