سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 5 منہاج ایمبولینسز بھجوائی جا رہی ہیں۔ یہ سروس نوشہرہ اورگرد نواح کے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے بھجوائی جا رہی ہیں جس میں فرسٹ ایڈ بھی مہیا کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائمقام ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے لاہور سے ایمبولینسز بھجوانے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل ناروے کے صدر چوہدری اعجاز وڑائچ نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تحریک کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل بھی موجود تھے۔
وطن عزیز میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بعض زیریں علاقے شدید سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزار ہا لوگ اپنی املاک سے محروم ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آئیے! ان بھائیوں کی مل کر مدد کریں اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ان کی بھرپور اعانت میں فراخدلی سے اپنا ہاتھ بٹائیں۔
رب العزت کے فضل و کرم اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے، خواجہ محمد نسیم صدر منہاج القرآن آسٹریا اور ان کے رفقائے کار کی طویل جدوجہد کے بعد بالآخر آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں سٹی سنٹر کے اندر منہاج کلچرل اینڈ ایجوکیشن سنٹر کا قیام عمل میں آگیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پورے ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ 50 لاکھ روپے سے متاثرین کی بحالی کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کا فیصلہ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
پيرس کے شمال ميں 25 کلو ميٹر پر 7863 نفوس پر مشتمل شہر "MARCOUSSIS" ہے۔ مشیل جارموو اسي شہر سے تعلق رکھتے تھے، 78 سالہ فرنچ ميشل جارموو کو چار ماہ قبل نائجيريا ميں القاعدہ; نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، میشل جارمووکے اعزاز ميں ان کے آبائي گاؤں ميں ايک تقريب منعقد ہوئي۔
معروف عالم دین شیخ اللغہ والادب علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر نے مورخہ 30 جولائی 2010ء بروز ہفتہ کو ادارہ منہاج القرآن اوڈنسے ڈنمارک کا دورہ کیا جہاں کثیر تعداد میں کارکنان و وابستگان نے آپ کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ دروس عرفان القرآن کے نئے لائحہ عمل کے حوالے سے تھا۔ لودھراں پہنچنے پر منہاج القرآن لودھراں کے مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن دھدو بسرا تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام منہاج القرآن کرکٹ میلہ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ اس ٹورنا منٹ کی سرپرستی صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ محمد اسلم قادری نے کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ میں فائنل ائیر کے طالب علم اور منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے سابق رکن محمد نواز شریف کے والد گرامی شیخ محمد شریف 28 جولائی 2010ء کو انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلاء تھے اور سی ایم ایچ لاہور میں آپریشن کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 شعبان المعظم 1431ھ کی رات "شب برات" کا روحانی اجتماع 27 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ روحانی اجتماع کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری کا اہتمام شب برات کی رات کو ہوا جس میں حسب روایت ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ پروگرام نماز عشاء کے فوراً بعد شروع ہوا اور اذان فجر تک جاری رہا۔ پروگرام کا آغاز قاری اللہ دتہ مہروی نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شب برات کا روزہ رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل کو ادارہ کے تمام مراکز (ریندی، نیکیا، کیپسلی، اسپروپیرگوس، الف سینا، نوفیتا، آرگوس، تھیوا، کورنتھوس، میگارہ، ، الونا، کروپی، برخامی، سیماتاری، منیدی، نیایونیا، خلقیدہ) میں نماز عصر کے بعد اجتماعی دعاؤں اور محافل کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے شب برات کے فضائل بیان کئے۔
بے گناہوں کو خود کش حملوں کے ذریعے لقمہ اجل بنانے والے نہ مسلمان ہیں نہ ہی ان کے ظلم و بربریت پر مبنی یہ اعمال دین اسلام سے کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مورخہ 28 جولائی 2010ء بروز منگل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام محفل شب برات سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.