سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 17 دسمبر 2009ء کو انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کا سالانہ پروگرام ہیپی کرسمس آئی جی ایم چرچ دلکشا کالونی لاہور میں منعقد ہوا۔ انٹرنیشنل گاسپل مشن کے چیئرمین ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وفد جی ایم ملک (ڈائریکٹر فارن افیئرز MQI)، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر بین المذاہب تعلقات عامہ MQI، صاحبزادہ افتخار الحسن چشتی اور محمد علیم خان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا 2 روزہ اجلاس 12 اور 13 دسمبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ مجلس شوریٰ کے نو منتخب صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اجلاس کی پہلی بار صدارت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے مرد و خواتین عہدیداران اور شوریٰ ممبران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 48 واں پروگرام 10 دسمبر 2009ء کو ہوا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خلاف ماہ دسمبر کے اس پروگرام کو "شب دعا" کا نام دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے سنیئر نائب ناظم قمر جاوید ملک انتقال کر گئے۔ قمر جاوید ملک اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین گئے ہوئے تھے۔ جہاں پیر کی رات انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اسلام بے گناہ شہریوں کے قتل عام، بازاروں، کاروباری اداروں، مساجد، قومی تنصیبات اور دیگر عوامی مقامات پر بم دھماکوں یا خود کش حملے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔ جبکہ دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے افراد اور گروہ اسلامی تعلیمات سے صریح انحراف اور شرعی طور پر بغاوت و محاربت، اجتماعی قتل انسانی اور فساد فی الارض کے مرتکب ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر 11 اجتماعی شادیوں کی تقر یب محلہ امام بارگاہ خانقاہ ڈوگراں میں منعقدہ ہوئی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تقريب کے مہمان خصوصي تھے۔
اس سال عید الاضحی کے دن شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل گارڈ علی اختر قادری اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ (انا لله وانا اليه راجعون) ان کا تعلق تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے تھا۔ موصوف 15 سال سے زائد عرصہ بطور پرسنل گارڈ خدمات سر انجام دیتے رہے۔
ساجد محمود بھٹی (سینیئر نائب ناظم تنظیمات) نے بطور مرکزی کوآرڈینیٹر چرمہائے قربانی مہم 2009 عید کے دنوں میں راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب ناظم پنجاب انار خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عید کے دنوں میں اس ٹیم نے دولتالہ، گوجر خان، جہلم، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اسلام آباد (راول)، اسلام آباد (اربن) چکوال، تلہ کنگ، کامرہ، حسن ابدال، واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے دورہ جات کیے اور چرمہائے قربانی مہم کے اہداف کے حصول کے لیے کارکنان کو تیار کیا
منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا نے پا کستانی کمیونٹی کے لیے 29 نومبر 2009 کو عیدالاضحی کا خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد سپین میں مقیم پاکستانیوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریح مہیا کرنا تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین وقتاً فوقتاً ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں سب سے بڑی اجتماعی قربانی کا اہتمام ٹاون شپ بغداد ٹاون میں کیا گیا جہاں ہزاروں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ 28 نومبر 2009ء کو عید الاضحیٰ کی نماز کے فوری بعد صبح 10 بجے اجتماعی قربانی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام نماز عیدالاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی چار جماعتیں ہوئیں جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور ناظم MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2009ء میں ہزاروں جانور قربان کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا۔ اجتماعی قربانی کے گوشت کو مستحقین میں کو تقسیم کرنے کے علاوہ 25 ہزار خاندانوں کو گوشت بطور تحفہ عید بھی پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں گوشت کی تقسیم کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وسیع انتظامات کئے تھے۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی اور چرمہائے قربانی مہم 2009ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش نے چٹا گانگ، دوہزاری اور انوارہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں غریب، یتیم اور بے سہاروں کی کفالت کے لئے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کی مہم لانچ کی جاتی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کی بحالی کیلئے خرچ کی جاتی ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کے پہلے روز تین بڑی NGO's "دارالامان"، "دارالشفقت" اور "سوشل ویلفیئر کمپلیکس" میں کھانے کی تقسیم کی۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر "دارالامان" میں باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بے سہارا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.