سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام قادری ڈیرہ پر درس قرآن بسلسلہ قائد ڈے کے حوالے سے ایک تقریب 17 فروری 2009ء کو بعد نماز عشاء منعقد کی گئی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے Ph.D کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب مورخہ 16 فروری 2009ء کو منعقد ہوئی۔ کالج آف شریعہ کی انتظامیہ کی طرف سے اس تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
بین المذاھب اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے، دین اسلام کے بارے غلط فہمیوں کے ازالے، مقامی تنظیمات و حکومتوں کے ساتھ روابط قائم کرنے، مقامی قوانین پر عمل کرنے کا شعور بیدار کرنے اور اسی طرح مقامی و پاکستانی کمیونٹی کے لیے دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ناروے میں کامیابی کے بعد بارسلونا، سپین میں بھی منہاج مصالحتی کونسل قائم کی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی سفیر امن سیمینار مورخہ 14 فروری 2009ء کو الحمرا ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت سابق گورنر مصطفیٰ کھر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین القادری اور وفاقی وزیر فرزانہ راجہ تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کا اختتام ہو گیا۔ مورخہ 14 فروری 2009ء کو ہفتہ تقریبات کے اختتامی روز تین مقابلہ جات منعقد ہوئے، جس میں مضمون نویسی، مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی میں منہاج مصالحتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اٹلی میں مصالحتی کونسل کے قیام کیلئے پہلا پروگرام 14 فروری 2009ء بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء ڈیزیو مرکز پر منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی۔
ملک کی معروف علمی و روحانی اور ادبی شخصیت حضرت صاحبزادہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گولڑوی 13 فروری 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو دوپہر دو بجے اسلام آباد گولڑہ شریف میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور میں ہفتہ تقریبات کے پانچویں روز مورخہ 13 فروری 2009ء کو محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے زیراہتمام ہونے والے آل پاکستان بین الکلیاتی تقریبات کی محفل مشاعرہ کا طرح مصرع "سفر میں لوگ تھے جھگڑا مگر قیام کا تھا" رکھا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سیمینار مورخہ 13 فروری 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا۔ اس سیمینار کا عنوان "قوموں کے عروج و زوال میں قیادت کا کردار" تھا۔
منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام ہمدرد ہال لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے برتھ ڈے کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات‘‘ منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے فرمائی۔
کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کے زیراہتمام کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے چوتھے روز مورخہ 12 فروری 2009ء کو مقابلہ کوئز منعقد ہوا۔ عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے مقابلہ کوئز کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غزہ کیلئے امدادی سامان مورخہ 12 فروری 2009ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری کی زیرنگرانی فلسطین کے سفارت خانہ اسلام آباد میں پہنچایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا کے زیراہتمام Open Door Session کا انعقاد مورخہ 12 فروری بروز جمعرات کیا گیا جس کا مقصد ہمسائیوں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا، مسجد کے بارے تمام شکوک و شبہات کو دور کرنا اور مسجد کے خلاف قدامت پسند سیاسی جماعت پاپولر پارٹی کے بادالونا کی طرف سے کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا دلائل کے ساتھ جواب دینا اور مقامی لوگوں کو اس بارے حقائق سے آگاہ کرنا تھا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر بزم منہاج کے زیراہتمام آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز مقابلہ انگلش بعنوان ’’The need of Religion in social life‘‘ مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’مشاکل الامہ وعلاجھا‘‘ اور مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ’’احیاء امت، رکاوٹیں اور سدباب‘‘ منعقد ہوئے۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز مورخہ 10 فروری 2009ء کو اردو مباحثہ منعقد ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.