سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ناروے کے صوبے Rogaland ستاونگر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ منہاج القرآن ستاونگر کے امیر تحریک علامہ حافظ عابد کشمیری، منہاج القرآن ستاونگر کے مرکزی رہنما اعجاز ثمراور دیگر اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کی۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 18 جنوری کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے اعزاز میں مورخہ 18 جنوری 2009ء بروز اتوار کو بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 17 جنوری 2009ء بروز ہفتہ شام 8 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا، جس میں مختلف تنظیمی امور زیربحث آئے۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید محمد ارشد شاہ، سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، ناظم ویلفیئر ڈاکٹر عابد عزیزخان، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی نے شرکت کی۔
اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے تسلسل، عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کے دہرے معیار اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام مورخہ 16 جنوری 2009ء کو لاہور پریس کلب تا اسمبلی ہال احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام بچوں کا احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو ہوا۔ یہ مظاہرہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، عالمی اداروں کی جانبداری، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور بڑی طاقتوں کے دوہرے معیار کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر ہوا۔
سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو مورخہ 15 جنوری 2009ء کو کراچی یونیورسٹی نے Ph.D کی ڈگری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مقالہ کا موضوع "علم حدیث کے تدریجی ارتقاء میں محدثین پنجاب کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ" (1947ء تا 2002ء) تھا۔
بتاریخ 15 جنوری 2009 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کی طرف سے ہفتہ وار محفل ذکر و درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز حافظ محمد رمضان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عثمان قادری نے حاصل کی۔ بعد ازاں محمد ارشد نے دورود شریف کا ورد کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی نئی ویب سائٹ www.Mul.edu.pk لانچ کر دی گئی ہے۔ 13 جنوری 2009ء کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب منہاج انٹرنیٹ بیورو کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی۔
موبائل کمپنی zong کی ٹیم مورخہ 14جنوری 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے لئے آئی۔ اس ٹیم میں زونگ کے آر ڈی محمد علی رضا اور محترمہ عظمیٰ کمال شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مورخہ 14 جنوری 2009ء کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں فرغانہ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل اور نوجوانوں سکالر الشیخ محمد رمضان قادری، صدر مسلم لیگ برطانیہ ضیغم خان، مسز عتیق اللہ بٹ، مسز رمضان قادری اور ھیلی فیکس سے بالخصوص مسز حافظہ ناہید شاہد جنرل سیکرٹری ویمن لیگ نے بچوں سمیت شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے 11 جنوری کو سماء ٹی وی کے براہ راست پروگرام "بجلی کا بحران اور اس کا حل" میں شرکت کی۔
کالج آف شریعہ کی بزم منہاج اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ یہ ورکشاپ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی فکری، تحقیقی، تحریری و تربیتی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا تھا۔
کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے زیراہتمام ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کے اعزاز میں خصوصی اعزازی تقریب 12 جنوری 2009ء کو منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.