سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام پورٹ لیش میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو جو بھی نعمت عطا فرمائے بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں اور رب کائنات کا شکر ادا کرے۔
تحریک منہاج القرآن کے 42ویں یومِ تاسیس کی مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دعوت و تبلیغِ حق، اِصلاحِ اَحوالِ اُمت، تجدید و اِحیاءِ دین، ترویج و اِشاعتِ اسلام، اتحادِ اُمت اور اِنسانی معاشرے میں تحمل و برداشت اور اَمن و اِعتدال کے فروغ کے لیے عالم گیر جدوجہد کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے 42 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 42 سال قبل تجدید و احیاء دین، ترویج و اشاعت اسلام اور اصلاحِ احوال امت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے امت کی فکری و نظری، اخلاقی و روحانی اور تحریکی و تنظیمی تربیت کا بیڑا اٹھاتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن قضاے اِلٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں، إنا لله وإنا إليه راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم بلا شبہ ایک درد مند دل کے حامل، اِنسانیت نوازی کے جذبے سے سرشار اور ہمہ وقت مخلوقِ خدا کی خدمت کے لیے مستعد ہستی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ”وحدت امت و منہج رسالت کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت کو آج اتحاد کی ضرورت ہے۔ تمام مسالک جدا جدا خوشبو والے خوشنما پھول ہیں۔ یہ پھول یکجا ہوں تو اسلام کا گلدستہ مکمل ہوتا ہے۔ نقطہ نظر کے احترام سے اتحاد امت فروغ پائے گا۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہی صراط مستقیم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی محمد اقبال کی بیٹی کے نکاح و تقریب رخصتی اور ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بیٹے اور بیٹی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تحائف دیئے اور بیٹی کو اپنی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
منہاج حلال پاکستان کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایک سالہ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ آن حلال سٹینڈرڈز اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے کامیاب شرکاء کو سرٹیفکیٹس دینے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین منہاج حلال پاکستان اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے’’ اتحاد بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کانفرنس کی میزبانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس نے کی۔ اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بنگلا دیش میں نئی طبع ہونے والی چار کتب کی تقریبِ رونمائی ڈھاکہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ نئی کتب میں عرفان القرآن (انگریزی ترجمۂ قرآن)، عرفان القرآن (بنگالی ترجمہ قرآن)، سیرتِ نبوی ﷺ کا اصل خاکہ (انگریزی ورژن) اور سیرتِ نبوی کا اصل خاکہ (بنگالی ترجمہ) شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و دعا کی۔
معروف ماہر معیشت، ایک سو سے زائد ریسرچ پیپرز اور کتب کے مصنف منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری پروفیسر آف اکنامکس کے عہدہ پر ترقی پا گئے ہیں۔ وہ 2017ء سے سکول آف اکنامکس اینڈ فنانس منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ممبرز نے پروفیسر کا اعزاز ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان گنما سنٹر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیسری کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ محمود احمد مسعودنے (رفعت ذکرِ مصطفی ﷺ) کے موضوع پر آن لائن شاندار اور پر اثر خطاب کیا۔
الازہر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم صالح السید سلیمان اور شیخ احمد محمود حسن شریف نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانوں کو منہاج یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کروایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے چھٹے کانووکیشن میں شریک طلباء و طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے سفر میں چار چیزیں پیش نظر رکھی جائیں ان میں تعلیم العلم، تعلیم الادب، تعلیم الخلق، تعلیم التربیۃ شامل ہیں یعنی علم کے ساتھ ساتھ ادب بھی سیکھو، اچھی تربیت اور اخلاق سنوارنے پر توجہ دو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مینارِ پاکستان لاہور پر منعقد ہونے والی 39ویں عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس 2022ء میں شرکت کے لیے مصر سے بطور مہمان خصوصی تشریف لانے والے سابق رئیس جامعۃ الازہر الشیخ الدکتور ابراہیم صلاح الھدھد اور فضیلۃ الشیخ سید احمد محمود الازہری (جامع الازہر، مصر) نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی معیت میں مرکز علم و تحقیق فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا علمی دورہ فرمایا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.