سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے رمضان المبارک کے بابرکت، رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے کے حوالے سے معمولات و وظائف دیئے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے تمام شہروں میں نماز تراویح اور عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھائی گئیں۔ اس سلسلے میں مرکزی صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت اور صدر منہاج القرآن بریشیا دلدار احمد کی کوششوں سے ملک محمد اسماعیل اعوان مرکزی نائب ناظم ممبر شپ نارتھ اٹلی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ حافظ اسماعیل رمضان شریف سے ایک روز قبل میلان سے ایزیو تشریف لائے تو تحریک منہاج القرآن کے مقامی احباب نے انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد حفیظ درانی نے اپنی رہائش گاہ پر میزبانی کا فریضہ سرانجام دیا۔
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے زیراہتمام ایف ایم ریڈیو اور نئی مسجد کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ یہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسجد کے صحن میں لگی تختی کی نقاب کشائی سے جامع مسجد کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع کئے گئے پینڈل کے پہلے کمیونٹی "آواز" ایف ایم ریڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے لیے آپ نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کی بنیادوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مینارۃ السلام کے گنبد کی کھدائی کے بعد اس کی بنیادوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ گنبد کی ان بنیادوں کو 14 فٹ گہرا کھودنے کے بعد اس میں سریوں، بجری اور سیمنٹ کے ہیوی تعمیری میڑیل سے کام مکمل کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں ماہانہ شب بیداریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پہلی شب بیداری تحریک منہاج القرآن جہلم نے منعقد کی۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن کے تحصیلی ناظم تربیت پروفیسر محمد اکرم مدنی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس کی صدارت مرکزی ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تحصیلی ناظم تحریک قاضی نصیر اور دیگر قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چچا جان الحاج محمد اسماعیل قادری انتقال کر گئے (إنَّا للّه وَإنَّـا إلَيْه رَاجعونَ)۔ ان کی نماز جنازہ 2:00 بجے لوہلے شاہ قبرستان جھنگ میں ادا کی جائے گی۔
انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی میں علوم شریعہ کے فروغ، قرآن اور صاحب قرآن سے حبی اور عملی تعلق پیدا کرنے، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا اور خواتین کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن سنٹرز کا آغاز کیا گیا ہے جس کا تعارف پیش خدمت ہے۔
گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے اقامتی بلاک (رہائش گاہ گوشہ نشین) کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مشرقی حصے میں سیل سنٹر کے ساتھ بائیں جانب اس کام کا آغاز بنیادوں کی کھدائی سے ہوچکا ہے۔ ابتدائی طور پر یہاں سفید کلی سے نشانات لگائے گئے۔ اس کے بعد کرین کی مدد سے اس جگہ سے مٹی باہر نکالی جا رہی ہے۔
عرفان القرآن سنٹر خواتین کے لئے تعلیمی و تربیتی مرکز ہو گا۔ جہاں خواتین کو علوم شریعہ سے مکمل آگاہی دی جائیگی اور خواتین کے قلوب و اذھان کی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کی جائے گی۔ خواتین کو با عمل بنانے کے لئے عملی تربیت کا بھی انتظام ہو گا۔ اس مقصد کے پیشہ نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ عالی کی زیر پرستی مرکزی سیکر ٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں عرفان القرآن سنٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
گوشہ درود کے قیام کو دو سال مکمل ہونے پر 7 دسمبر کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خصوصی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز میں فرسٹ ائیر کے طلبہ (سیشن 08-2007ء) کے اعزاز میں مورخہ 8 دسمبر کو welcome شو کا اہتمام کیا گیا۔ بزم منہاج کے زیر اہتمام یہ پروگرام کالج کے لان میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔ اس موقع پر تلاوت و نعت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ قاری محمد عرفان نے تلاوت کلام پاک اور سید بہادر شاہ نے نعت مبارکہ پڑھی۔ کالج آف شریعہ کے پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ کالج ھذا کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد اظہر مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حسب سابق مرکز پر اجتماعی قربانی کے علاوہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ پنجاب کے 57، صوبہ سرحد کے گیارہ، اندرون سندھ 10، کراچی دو اور بلوچستان چار اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے چھ شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی۔
مسلم اینڈ کرسچیئن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام "ھیپی کرسمس" کی تقریب مورخہ 27 دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ امریکی قونصلیٹ ڈاکٹر برائن ہنٹ نے ھیپی کرسمس تقریب کی صدارت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، پادری مرقس فدا، پادری چمن سردار، مسیحی برادری کے بشپ اور دیگر مذہبی رہنما بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز، سینئر نائب ناظمہ فاطمہ مشہدی، نائب ناظمہ مسرت بشیر، بشریٰ ریاض، راضیہ شاہین، مسز نبیلہ جاوید، فوزیہ شوکت اور عائشہ شبیر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر تھیں اور ان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اس سفاکانہ اور بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 2007ء بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت کا غم چھوڑ کر رخصت ہو گیا ہے اور ہر پاکستانی کا دل دکھ اور غم کی جذبات سے لبریز ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو "شہید جمہوریت" کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.