سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سوات میں 800 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئی۔ منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے سوات کے علاقوں بحرین، گبین جبہ، مدین، کالام میں راشن بیگ، بستر گرم کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر صدر عوامی تحریک خیبر پختون خواہ عثمان علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملحقہ متاثرہ 20 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ اسسٹنٹ شیخ محمد ضیاء الحق رازی کے کزن طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
منہاجینز پارلیمنٹ کے اجلاس کے سلسلہ میں جواد حامد (سینیئر نائب صدر منہاجینز) نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد شہزاد رسول قادری (نائب صدر منہاجینز)، محمد وسیم افضل قادری (ناظم منہاجینز) اور محمد سعید اختر بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج موبائل میڈیکل یونٹ متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، جہاں حالیہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستیوں اور ان کے گرد و نواح کے متاثرینِ سیلاب کو روزانہ کی بنیاد پر طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ منہاج موبائل میڈیکل یونٹ میں باقاعدہ ڈاکٹر اور ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ مریضوں کا چیک اپ کر رہی ہیں، مرض کی تشخیص کے بعد مریضوں کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام جعفرآباد میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 320 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام سرانجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں یہ وہ علاقے ہیں، جہاں سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ تباہی ہوئی اور بلوچستان کے ایسے اضلاع تک پہنچنا بھی انتہائی مشکل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کی ٹیم نے اس سال بھی محرم الحرام کی محافل ’’امام حسین علیہ السلام کا مقام رضا‘‘ کے موضوع پر منعقد کیں۔ اس سلسلہ کی مرکزی محفل دیرہ دبئی میں منعقد کی گئی۔ جس میں خوش الحانوں نے مرصع و منقبت اہل بیت اطہار علیہم السلام پیش کیں جبکہ مناقب امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علیہم السلام پر خطابات کیے گئے۔
ریڈیو پاکستان ٹورانٹو کے نمائندہ خصوصی اور ڈائریکٹر ٹورانٹو 360 ٹی وی محمد ارشد بھٹی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات بھی کی۔ یہاں ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک اور محمد اشرف بھٹی بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات، جامع شیخ الاسلام اور فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کاروں نے سندھ گمبٹ میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن، مچھر دانیاں، چارپائیاں، ترپالیں، برتن، پانی اور گھریلو ضروریات کا دیگر سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر MSM کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، صدر MSM سندھ علی قریشی، زوار حسین انقلابی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاربھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں سیلاب متاثرین میں فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویفلیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور حافظ وقار قادری نگران تنظیمات بلوچستان نے متاثرین سیلاب میں راشن، پینے کا صاف پانی اور ضروریات کی زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 39ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’ذکرِ حضرت یوسف علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے تونسہ شریف اور سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرینِ سیلاب میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر راشن تقسیم کرنے کے بعد انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے 4 اضلاع، سندھ اور جنوبی پنجاب کے تین تین اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سندھ کے ضلع کشمور میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے متاثرین سیلاب سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ درجنوں خاندانوں کو باقاعدہ رجسٹریشن کے عمل سے راشن دیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں 200 سے زائد امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی تحصیل روجھان، بخشو مارکیٹ اور سیلہ تانی مارکیٹ میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کیمپ میں زیادہ تر مریضوں میں گیسٹرو، جلدی امراض اور ملیریا کی تشخیص ہوئی۔ منہاج القرآن کا موبائل میڈیکل یونٹ بھی متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریضوں کو باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن وادی سون کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا گیا اور نائب ناظمِ اعلی انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک کے 200 سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن میں وادی سون بھی شامل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شعبہ تعلیم، صنعت، زراعت، مذہبی، سماجی، فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران، سول سروسز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین، منہاجینز اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین کو مدعو کیا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.