سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 محرم الحرام شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی شہادت کرۂ ارض کا المناک اور اندوہناک سانحہ ہے جسے انسانیت تاقیامت کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ پیغام کربلا یہ ہے کہ حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شب عاشور ’’پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا واقعہ کربلا بیداریِ شعور کی داستانِ مسلسل ہے، امام عالی مقام نے جان کا نذرانہ پیش کر کے انسانیت کو سچ کے ساتھ جینے کا شعور دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’فکر حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس خیرے والا احمد پور سیال ضلع جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’عظمت و شان اہل بیت‘‘ علیھم السلام کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے طلباء و طالبات کے لٸے مورخہ 8 اگست 2022ء کو 10ویں محرم الحرام بعد نماز ظہر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ادارہ کے طلباء وطالبات نے تلاوت قرآن کریم، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور منقبت بحضور شہدائے کربلا پیش کیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت کانفرنس“ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پرنسپل جامعہ قرآن و اہلبیت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، رہنما مجلس علما پاکستان مفتی محمد مبشر نظامی، امیر جماعت اہلسنت پنجاب علامہ مفتی شبیر انجم قادری، صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔
منہاج القُرآن انٹرنیشنل جاپان سائے تاما کین کے زیراہتمام 7 اگست 2022ء کو ’’فلسفہ شہادتِ امام حُسین علیہ السلام اور صبر توکل و رضا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخُ الاسلام ڈاکٹر طاہِرالقادری کا ایک بہت ہی مُفَصَّل خِطاب سنایا گیا۔ اس موقع پر منہاج القُرآن انٹرنیشنل جاپان سائے تاما کین کی تنظیم کے عہدیداروں، کارکنوں نے بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 35ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (ادبِ اولادِ حضرت ابو طالب علیہ السلام) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
منہاج القرآن جاپان کے زیرِانتظام ٹوکیو کے نواحی علاقے سائتاما کین میں محرم الحرام کے موقع پر “فکرِحسین” کانفرنس 7 اگست 2022ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن جاپان کے رفقاء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں ’’فکرِ حسین‘‘ کے موضوع پر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بڑی سکرین پر چلایا گیا جسے حاضرین نے انہماک سے سماعت کیا۔
تحریک منہاج القرآن لکھوآنہ سلانوالی ضلع سرگودھا کے زیراہتمام ’’فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی ناظم سرگودھا کاشف اقبال، صدر سلانوالی محمد ادریس مغل، حاجی علی محمد کلیار، عبدالمقیت کھچی، ایم ایس ایم سرگودھا کے صدر محمد اویس، میاں محمد اطہر، منظور احمد فاروقی شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ علاقہ بھر سے بہت بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے بھی محفل میں شرکت کی۔
منہاج القرآن شاہیانوالا تحصیل کلور کوٹ ضلع بھکر کے زیراہتمام فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں انجینئر رفیق نجم اور علامہ عبدالرزاق منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 7 اگست شبِ عاشور کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ’’محفل ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ منعقد کی گئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں خالق کائنات نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی اہلبیت سے محبت اور مودت ہم پر واجب کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی کے زیرانتظام 6 اگست 2022 اور 8 محرم الحرام کو سالانہ پانچویں محفل ’’ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا‘‘ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہاتوں میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ سینکڑوں غریب خاندانوں کو فوڈ پیکیج، پکا ہوا کھانا، خیمے اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کا یہ عمل جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درجنوں والنٹیئرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 107 فیصل آباد کے قائدین اور کارکنان کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صدر منہاج القرآن فیصل آباد میاں عبدالقادر کی سربراہی میں وفد میں تحریک منہاج القرآن پی پی 107 ضلع فیصل آباد کے قائدین، تنظیمی و تحریکی امور میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے اور یونین کونسلز میں سو فیصد تنظیم سازی مکمل کرنے والے کارکنان شامل تھے۔
منہاج القرآن علما کونسل لاہور کااجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی علامہ غلام اصغر صدیقی نے کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے ایام میں محراب و منبر سے امن و محبت رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے پر زور دیا گیا۔ منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ محمد اشفاق علی چشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن علماء کونسل لاہور سمیت ملک بھر میں تین سو مختلف مقامات پر ”پیغام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنسز“ منعقد کرے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.