سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے بزرگ رہنماء محمد نواز چیمہ انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ میں ڈسکہ میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ جنازہ میں منہاج القرآن کے صوبائی، ضلعی، پی پی اور یونین کونسلز قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنماء صابر حسین گجر کے اعزاز میں دبئی سے پاکستان واپسی پر مختلف الوداعی تقریبات کا انعقد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن دبئی نے فیملیز اور ٹیم کی طرف سے شرکت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صابر حسین گجر ایک لمبے عرصے تک بیرون ملک خدمات انجام دینے کے بعد اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد واپس پاکستان تشریف لے گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی منسٹر آف اسلامک کلچر اینڈ ریلیشنز ڈاکٹر حسین روزباہ نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر مرکزی راہ نماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین روزباہ نے کہا کہ ایران کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستان کے طلباء کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے علمی، تحقیقی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام میں 10 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب بارسلونا میں منعقد ہوئی، جس میں کورس کے شرکاء بچوں میں فن خطابت و نقابت کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر فن خطابت و نقابت کورس کے ٹرینر حافظ محمد موسٰی کا کہنا تھا کہ فن تقریر سیکھنا ہر بچے کا تربیتی و تعلیمی خواب ہے اور یہی بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تربیتی نشست میں توقیر اعوان، عصمت قادری، علامہ قیصر منیر، چوھدری نذر حسین اور تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے جملہ فورمز کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن رحیم یار خان کا تنظیمی اجلاس مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں انہوں نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ممبرشپ، یونین کونسل تنظیم سازی اور فہم دین پروجیکٹ ایپلی کیشن اور رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تربیتی ورکشاپ کی آخری نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت محترم قاری خضر نقشبندی صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد محترم حافظ قاری عطاء المصطفٰی نقشبندی صاحب نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ یہ کورس حافظ محمد موسٰی ( شاگرد رشید حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر قادری) نے کروایا.
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مُبارک کی تقریب نیو کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر محمد محب اللہ اظہر نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فرید ملتؒ کی ملک و قوم کے لیے خدامات کو سراہا۔ تقریب میں شریعہ کالج کے پروفیسرز، سٹاف ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مقصد حیات کے تعین کے بعد اخلاص، جہد مسلسل اور مستقل مزاجی انسان کو اس کی منزل تک پہنچاتی ہے۔ آرام طلبی، جز وقتی محنت اور بسیار خوری انسان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔ کسی بھی عظیم انسان کی زندگی کو دیکھ لیں اس میں مستقل مزاجی، جہد مسلسل، احساس ذمہ داری، وقت کی قدر اور مخلوق خدا سے محبت کے اوصاف یکساں نظر آئیں گے۔ آرام طلبی اور کامیابی ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ وہ فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49 ویں عرس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مُبارک کی تقریب کا آغاز چادرپوشی سے ہوا۔ اس موقع پر مزار اقدس حضرت فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے منتظمین، تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور منہاج القرآن جھنگ کے قائدین کی طرف سے مزار اقدس پر چادریں چڑھائی گئیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ناروے کے صدر زرتاش بشیر اور منہاج یوتھ لیگ ناروے کے جنرل سیکرٹری حسن بشیر نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے زرتاش بشیر اور حسن بشیر کے والد محترم لالہ بشیر احمد خان (بانی ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے) کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عزیز بھٹی ٹاؤن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ عید ملن پارٹی میں علامہ محمد ظہیر نقشبندی، صدر منہاج القرآن لاہور علامہ محمد نفیس حسین قادری اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی منعقد کی جس میں سفارتخانہ پاکستان سویڈن ڈپٹی ہیڈ مشن عبدالرازق تنبو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی۔ عید ملن میلے میں کھانے کے سٹالز، سویٹ، ریڈی میڈ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر فیملیز سمیت خاص طور پر بچوں نے بھی پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ”ٹائم مینجمنٹ اور آج کا نوجوان“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نشہ نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے راہ روی اور جرم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بزم غوثیہ کینیڈا کے زیراہتمام 25ویں سالانہ گیارہویں شریف اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، الشیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، بزم غوثیہ کینیڈا کے بانی صدر ہاشم علی قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.