سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد، ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت و گفتگو کرتے ہوئے آئیندہ ورکنگ پلان کے حوالے سے مشاورت کی اور جامع ہدایات دیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بزم غلامانِ غوث الوری پشاور کے وفد نے 28 ستمبر کو ملاقات کی، ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، محمد طیب ضیاء اورنگزیب رضا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کے زیر اہتمام 10روزہ "سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ‘‘ آن لائن کورس کا آغاز ہو گیاہے۔ نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا ہےکہ اس کورس کا مقصد نئی نسل کو سیرت النبی ﷺ سے جوڑنا اور عملی زندگی میں اخلاقِ مصطفوی ﷺ کو پروان چڑھانا ہے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم قضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آصف ندیم انتہائی خوش اخلاق خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں خطبہ جمعۃ المبارک کے موقع پر خُلقِ مصطفی ﷺ کے موضوع پر پُراثر خطاب کیا۔
بزمِ گدائے مصطفیٰ سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام راجدھانی پیلس میں عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ محمد منہاج الدین قادری نے محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں خصو صی شرکت کو خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ، ڈبلن کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن علامہ محمد ذیشان قادری، حسینیہ اہلِ بیت ڈبلن کے امام و خطیب سید صبیح حسن زیدی اور پیر شیراز حسین قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" کے زیرِ تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈیئر (ر) عمر حیات اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل پر چیئرمین سپریم کونسل اور مرکزی قائدین کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دینی علوم کے فروغ اور خدمت خلق کی عالمگیر تحریک ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر اینوفیتا میں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ذیلی مرکز اینوفیتا کی انتظامیہ کو کامیاب محفل کت انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کے زیر اہتمام 10 روزہ ’ سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ ‘‘ آن لائن کورس کا آغاز 27 ستمبر 2025 سے ہو گا، رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سینٹر (HCRN) کے ڈائریکٹر، معروف نعت گو شاعر ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریبِ پذیرائی منعقد ہوئی۔
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دربارِ عالیہ گولڑہ شریف حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ رضی اللہ عنہ کے مزار پرُانوار پر حاضری دی، اور سجادہ نشینان دربارِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی سے ملاقات کی، اور درگاہ سے متصل تاریخی لائبریری کا وزٹ بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کے سلسلے میں کینیڈا سے تشریف لائے ممتاز عرب عالمِ دین فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة نے جامع المنہاج، آغوش کمپلیکس لاہور میں خطبۂ جمعہ ارشاد فرمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے رحمت للعالمین اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے اپنے فکر انگیز خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کے علوم و فنون سیکھیں مگر سیرت طیبہ کے مطالعہ کو اپنا معمول بنائیں، سیرت طیبہ انسانوں سے محبت کرنا سکھاتی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.