سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بوسان: منہاج القرآن انٹرنیشنل بوسان کے زیرِاہتمام منہاج اسلامک سنٹر میں ’میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج القرآن جاپان کے راہنماء علی عمران قادری، علامہ محمد اعجاز ملک، محمد اصغر بانگی سمیت بوسان اور اس کے مضافاتی علاقوں سے عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی بابر علی قادری، عقیل مجاہد اور محمد نعیم کر رہے تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی پیغام، امن کے فروغ اور عالمی قیامِ امن کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کے اس پیغام کو عام کرنے کیلئے دنیا بھر میں ان کے تلامذہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور وابستگان مصروفِ عمل ہیں۔ کویت میں منہاج القرآن پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر سید جعفر صمدانی ایڈووکیٹ شیخ الاسلام کے پیغام کو عوام اور خواص تک پہنچا رہے ہیں۔ سید جعفر صمدانی شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ مختلف طبقہ ہائے فکر تک پہنچا چکے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام اسلامک سنٹر اتھلون میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قاری آصف نواز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت فرقان اسلم، محمد شہزاد، محمد آصف اور ندیم صدیقی نے حاصل کی۔
آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں عباس پور کے مقام پر تحریک منہاج القرآن نے محافلِ میلاد کا انعقاد کیا، جن میں نائب ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ عبدالواحد الیمنی نے خطابات کیے۔ ان کی عباس پور آمد پر تحریک منہاج القرآن عباس پور کے جملہ فورمز کی طرف سے ان کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن عباس پور کے ناظمِ نشرواشاعت برکت علی قادری کے نانا جان کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ محفلِ میلاد میں خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالواحد الیمنی نے کہا کہ قبر اور حشر میں کامیابی نسبت و تعلق مصفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر منحصر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 31 دسمبر 2015 کو جنوبی کوریا کے سات (7) روزہ دعوتی و تنظیمی دورہ پر انچھن پہنچے۔ انچھن ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی طرف سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے استقبال کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مقصد و مشن دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات کا فروغ ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران، علماء کرام اور جامعہ نعیمیہ و جامعہ نظامیہ کے دورہ حدیث کے طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے تلقین کی کہ تحقیق کے اس دور میں قرآن و حدیث سے اپنا رشتہ پختہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ محدث تھے
منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صفہ ہال میں محفلِ سماع کا انعقاد ہوا۔ محفلِ سماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری المدنی، منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور اور علماء و مشائخ سمیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین شریک تھے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا پانچواں کانووکیشن 27 دسمبر 2015 کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا، جس میں 360 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ شیخ الاسلام نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس کوئی پیشہ ہے اور نہ کاروبار، علم پھیلانا اور علم حاصل کرنا اللہ کا حکم اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات علم نافع حاصل کریں۔ قرون اولیٰ کے مسلم حکمران فرائض منصبی کی ادائیگی کے بعد بقیہ وقت لائبریریوں اور اہل علم کی مجالس میں گزارتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 27 دسمبر 2015 کو اٹلی کے شہر کارپی میں عظیم الشان میلاد جلوس اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے علامہ محمد عتیق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو اپنی زندگیوں کا مقصد قرار دیا۔
کنیکٹی کٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2015ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور کر رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و عظمت کا مکمل مضمون ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 26 دسمبر 2015 کو ميريٹ ہوٹل سیڈل بروک نیوجرسی، امریکہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت شيخ بشير اور خواجہ حفیظ احمد نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ افضال احمد قادری نے کہا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وۤآلہ وسلم کا اسوہ مبارک اور آپ کے ارشادات ابدی و آفاقی معنویت اور افادیت کے حامل ہیں، ان کی تشریعی حیثیت صرف دور نبوی یا دور صحابہ کے لئے ہی نہیں تھی، بلکہ آج بھی اس کی وہی حیثیت اور افادیت ہے جو دور نبوی میں تھی، قرآن مجید کی ہدایت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وۤآلہ وسلم کی برکات کا شیریں چشمہ آج بھی جاری ہے۔ ملت کی خیر وفلاح اور انفرادی واجتماعی اصلاح کا راز قرآن وسنت کا دامن مضبوطی سے تھامنے میں ہی ہے۔
لکھنؤ: منہاج القرآن انٹرنیشل انڈیا کے زیرِاہتمام لکھنؤ اور برودا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ اور انسدادِ دہشت گردی نصاب کی تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لکھنؤ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انڈیا کے سیکرٹری جنرل شعیب ملک، منہاج القرآن لکھنؤ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عامر سید، منہاج القرآن برودا کمیٹی کے ممبر صہیب شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔
بریشیاء منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیراہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 25 دسمبر 2015 کی شام بریشیا کے فیرا ہوٹل میں منعقد اس عظیم الشان کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2015 کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مصر سے قاری سید خالد حمید کاظمی جبکہ منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمدشکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
مینار پاکستان آج دنیائے اسلام کی سب سے بڑی 32ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کا گواہ بنے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل۔ 40 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔ خاص مہمانوں کیلئے مینار پاکستان کے چبوتروں پر 3سٹیج بنائے گئے، کانفرنس کی صدارت شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی کرینگے جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی شرکت کریں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.