سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم، نواز گنڈاپور، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی، جے سالک، احمد رضاقصوری نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ گزر گیا 17جولائی ہوگئی مگر مقتولین کے ورثاء کی طرف سے FIR تک درج نہیں کی جارہی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ گجرات میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے خادم اعلیٰ، قاتل اعلیٰ اور ظالم اعلیٰ کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے بے گناہ افراد کے قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں انصاف چاہیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.