سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ماڈل گرلز ہائی سکول بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں شاندار نتائج آئے ہیں۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک کے امتحان میں سکول ھذا کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ میٹرک سائنس گروپ کی طالبہ ثوبیہ قاسم رولنمبر 742564 نے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 1013 نمبر حاصل کر کے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ نے مغربی دنیا کے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قابل رشک اور سراپا امن و محبت شخصیت سے متعارف کروانے کے حوالہ سے ’’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمۃ اللعالمین، امن برائے انسانیت کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، ملک انور، شمشاد انور، ملک عابد جوئیہ، مرزا اسلم، مرزا ارشد، راشد بھٹی، نادر بھٹی اور مرزا وسیم کے علاوہ منہاج القرآن کے عہدیداران نے اس قافلے کو روانہ کیا۔
جس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف منعقد ہوتا ہے اسی طرح منہاج القرآن گارج لے گونس، سارسل ( فرانس ) کے زیر اہتمام مسنون اعتکاف کیا گیا جس میں 18 افراد نے مسنون اعتکاف کیا۔ ان معتکفین کی جسمانی اور روحانی غذا کا انتظام منہاج القرآن گارج لے گونس تنظیم نے کیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 19 اگست 2011ء کو عظیم الشان محفل نعت کامنعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز سویرا انور ماجد اور ازقٰی خان نے تلاوت کلام الٰہی سے کیا، اس کے بعد بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 18 اگست 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منہاج القرآن مرکز لاکورنیو فرانس میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر برمنگھم (یوکے) کے زیراہتمام مورخہ 17 اگست 2011ء کو یوم پاکستان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے برطانیہ سے منہاج القرآن کی جملہ تنطیمات کے نمائندگان اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار 34 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز منگل کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد اعجاز ملک نے کیا۔ جبکہ علاقہ بھر سے مرد و خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی ساتویں نشست کا اہتمام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام مورخہ 15 اگست 2011ء بروز سوموار کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد رضا قادری نے کیا، جبکہ علاقہ بھر سے خواتین و حضرات نے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست کا اہتمام مورخہ 15 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے اقامت دین میں نوجوان نسل کا کردار کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد شکیل ثانی نے کیا، جبکہ پروگرام میں خواتین و حضرات ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی پانچویں نشست کا اہتمام مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار کو ہوا۔ جس میں علامہ علامہ محمد اعجاز ملک نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاؤن کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ عظیم الشان دروس عرفان القرآن کا انعقاد مورخہ 10 اگست 2011ء کو رحمت شادی ہال میں کیا گیا۔ جس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ ان دروس میں مختلف موضوعات پر محترمہ کلثوم طارق، محترمہ عائشہ شبیر، اور محترمہ ارشاد اقبال نے پر مغز لیکچرز دیئے۔ دروس قرآن کی اختتامی تقریب مورخہ 14 اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.