سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک جموں کشمیر کا اہم اجلاس میرپور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک جموں کشمیر کے صدر سردار منصور احمد خان نے کی۔ دیگر شرکاء میں نائب امیر کشمیر سردار اعجاز سروزئی، ناظم کشمیر حافظ احسان الحق، صدر تحریک میرپور پروفیسر بشارت علی چوہدری، صدر تحریک افضل پور شاہد محمود بٹ، خالد محمود انجم، قاری محمد علی صدر علماء کونسل افضل پور، سردار نجم الثاقب اور کارکنانِ تحریک نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ماہ ربیع الثانی کی آمد پر تحریک منہاج القرآن یونین کونسل مغل آباد حلقہ پی پی 10 راولپنڈی کے زیراہتمام حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن مغل آباد طاہر محمود ندیم نے کی۔ حلقہ درود کا اہتمام محمد زاہد (ناظم دعوت حلقہ پی پی 10) کے گھر میں کیا گیا۔ جس میں اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن مبارک کا ذکر جمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ وہ حسن ہے جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پورا حسن کائنات میں آشکار کر دیا جاتا تو زنان مصر جیسا حال لوگوں کا ہوجاتا۔ کوئی اپنی انگلیاں کاٹ لیتا تو کوئی اپنی آنکھیں نکال لیتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نیوزی لینڈ کے معروف اسکالر ڈاکٹر Joel Hayward کو اپنا سٹرٹیجک پالیسی ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی باقاعدہ تقرری 8 مارچ 2011ء کو ہوئی، جس کا فیصلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں ہونے والی نشست میں کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں میں منہاج اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے 8 مارچ 2011ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں افتخاراحمد، انجینئر افضال غوث، محمد اشفاق کے ہمراہ چک نمبر 59 (15 ایل) تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں قائم ہونے والے منہاج اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کے زیراہتمام 8 مارچ 2011ء کو "آئیں دین سیکھیں کورس" کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت و تربیت محمد شریف کمالوی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ محمد اویس القادری صدر تحریک منہاج القرآن، کامران پرویز القادری سیکرٹری جنرل، سید مشرف علی شاہ مرکزی ناظم گوشہ درود اور علامہ جان محمد بروہی نے شرکت فرمائی۔
پاکستان ایسوسی ایشن ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 07 مارچ 2011ء بروز سوموار کو بعد نماز عشاء کلب ہال میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر احمد بلال نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ماڈل سکول بھوپالوالہ (سیالکوٹ) میں سالانہ امتحان 2011ء کے نتائج کا اعلان کرنے کے لئے تقریب تقسیم انعامات 7 مارچ 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری مہمان خصوصی تھے۔
انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کوہالی ڈے ان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء کو محفل نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، مقامی نعت خوانوں کے علاوہ محمد افضال ماراتھونا نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری اور حافظ محمد نواز (کامونکی) نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کو کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد انور کی خوشدامن کے انتقال پر قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر انتظام 6 مارچ 2011ء بروز بدھ بمقام ڈونگی کلاں نزد دولتالہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں سات غریب گھرانوں کے بچے، بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں جبکہ دو غریب بچیوں کوسلائی مشین دی گئیں اور دو کو ویل چیئر دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید جابر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف تھے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ مسکین علی شاہ حصال شریف بھی سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام ربیع الاول کے مہینہ میں مختلف علاقوں میں محافل میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے مورخہ 20 فروری 2011ء کو درامن، مورخہ 26 فروری 2011ء کو اوسلو کے علاقہ Stovner اورمورخہ 06 مارچ 2011 کو Holmalia میں محافل میلاد منعقد کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 06 مارچ بروزاتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد کولون کے کمیونٹی ہال میں ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین سعید الدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ کے صاحبزادے اور فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کو Thhay-cot سٹی میں محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل علامہ غلام ربانی تیمور تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.