سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 6 نومبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا، ہزاروں مستحق افراد کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور انہیں بینائی کی عظیم دولت نصیب ہوئی۔ آئی کیمپ میں ملک بھر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔
معاشرے میں افراد کے مابین مختلف نوعیت کے جھگڑوں کو ختم کرنے، باہمی رنجشوں کے حصار سے نکال کر معاشرے میں انسانیت کا احترام عام کرنے اور محبت، رواداری اور امن کے فروغ کے لئے "منہاج مصالحتی کونسل" کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انقعاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت سنٹر کے امام حافظ محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول بالترتیب راجہ منیر، محمد یٰسین، ملک اصغر، ارشد اویس نے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں میں "منہاج مصالحتی کونسل" کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ پاکستان میں ناروے کے سفیر مسٹر روبرٹ کھویلے مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ یکم نومبر کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیمات کے قیام کے سلسلے میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے ضلع بھمبر کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر عبدالرب جان کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر اور حافظ سلیم چشتی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات بھی ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی خصوصی دعوت پر صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری گذشتہ دنوں ڈنمارک تشریف لائے۔ ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سینئر عہدیداران اور کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ یکم نومبر 2009ء کو فیز 1 بمقام 49 ٹیل اور کوٹ مومن سرگودھا میں منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ضلع سرگودھا کے تمام منہاج سکولز کے پرنسپلز اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
یکم نومبر 2009 کو تحریک منہاج القران ضلع گجرانوالہ پی پی 99 یونٹ ترگڑی کے زیر اہتمام عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد منیر حسین ہاشمی صدر پی پی 95 اور ڈاکٹر محمد رضا ہاشمی کو آرڈینیٹر حلقہ دورد پی پی 95 اور احمد فاروق حیدر قادری ناطم دعوت پی پی 95 نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ، سابقہ اور موجودہ انتظامیہ کے علاوہ تمام ذیلی فورمز نے بھی بھر پور شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سال ہفتم کی طرف سے سپر فائنل ائیر کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں 31 اکتوبر 2009ء کو شاندار ’’الوداعی پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سبزہ زار میں ہونے والی تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن و پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام "مذہب اور انتہاء پسندی" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس مورخہ 31 اکتوبر 2009ء کو کوپن ہیگن کی معروف "بلیک ڈائمنڈ" بلڈنگ کی ڈینش لائبریری میں منعقد ہوئی۔ یہ وہ تاریخی عمارت ہے جسے خصوصی طور پر بڑے بڑے مذاکروں، سیمنارز اور اعلیٰ سطح کے حکومتی پروگرامز کے لیے بنایا گیا ہے اور یہاں دنیا بھر کے دانشور، مصنفین اور سکالرز لیکچرز دیتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی ادارے منہاج مصالحتی کونسل نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اکتوبر 2009ء میں ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب "امن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں یونان بھر کی تمام سماجی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں اور نمائندوں کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2009ء کو بعد از نماز عشاء عظیم الشان ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جاپان بھر سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ مہر محمد شمس نے حاصل کی
مورخہ 25 اکتوبر 2009 کو فیڈرل قنطار کالج راولپنڈی میں دوسرے عرفان القرآن کورس کا افتتاح ہوا کورس کے افتتاح پر ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عتیق الرحمٰن صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ملک عامر سلطان ناظم دعوت پی پی۔9 راولپنڈٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مداح سرائی کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر 23 اکتوبر 2009ء کو نماز جمعۃ المبارک کے بعد جامع مسجد جمال، محلہ اسلام نگر میں ایک مسیحی فیملی کے چھ افراد نے اسلام قبول کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.