سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اوسلو، ناروے کے زیراہتمام محفل میلاد البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور معروف نعت خواں میاں محمد سرور صدیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام عظیم الشاں محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت واحترام اوخوشی سے منائی گئیں۔ مگر بلاشبہ ناگویا میں منعقد ہونے والی محفل میلاد جاپان کی تاریخ میں سب سے بڑی خوبصورت اور منظم میلاد کانفرنس تھی۔
عالمی میلاد کانفرنس 2009ء کی مینار پاکستان کی براہ راست ویڈیو کوریج ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 9 مارچ 2009ء کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ کانفرنس کی صدارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم خاص الشیخ السید محمد بن احمد بن علی النوری المدنی نے کی۔
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے مورخہ 8 مارچ 2009ء کو پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ماڈل ٹاؤن میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز علامہ قاری محمد سعید ہاشمی کی تلاوت کلام مجید سے ہوا۔
منہاج انٹرنیشنل بارسلونا کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 8 مارچ 2009ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوئی جس میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کی نعت کونسل نے ہدیہ نعت پیش کیا اور امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام آریزو میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام اور جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ بروز اتوار 8 مارچ کو منہاج القرآن آریزو تنظیم کی جانب سے Hotel Etrusco میں ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 08 مارچ 2009 بروز اتوار بمقام Sankt Annæ Gymnasium کے کانفرنس ہال میں ایک عظیم الشان سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بعد از نماز ظہر (14:00) ہوا۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات ہال میں موجود تھے اور معزز مہمانان گرامی قدر سٹیج پر جلوہ افروز تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، زاہد اسلام، جواد حامد اور سہیل رضا بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے، ڈنمارک کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 7 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد اوڈنسے یونیورسٹی کے خوبصورت آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک (ویلبی) کے زیراہتمام مورخہ 21 فروری 2009ء بروز ہفتہ ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین، دانشور، علماء کرام اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سید محمود شاہ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے فرمائی۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر بریڈ فورڈ برطانیہ کے زیراہتمام روزانہ بوائز اور گرلز کی حفظ کلاسز کا انعقاد جاری ہے۔ ان کلاسز کو روزانہ 4 تا 5 اور 7 تا 8 بجے منعقد کیا جاتا ہے۔ ویک ڈیز پر محفل نعت و ذکر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے 5 مارچ کو ایک نشت بعنوان مصطفوی طلبہ کے یادگار لمحات اپنےمحبوب قائد کےساتھ اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ نے خصوصی شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن کی آل پاکستان مشائخ کانفرنس 3 مارچ 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء و مشائخ عظام اور پیران کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو گوشہ درود کے ہال میں منعقد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.