سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت “مینارۃ السلام” کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں تہہ خانے کی تعمیر شروع ہوئی تھی اس حصے میں کنکریٹ کے لینٹر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ضلع شیخوپورہ کے ہونہار طالب علم محمد بلال نے میٹرک کے امتحان میں لاہور بورڈ کی طرف سے تحصیل شیخوپورہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے لاہور بورڈ کے امتحان میں رولنمبر 119311 کے تحت میٹرک کے امتحان سال 2007ء میں 718 نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ اور بالخصوص منہاج ایجوکیشن سوسائٹی لاہور نے محمد بلال کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔
گوشہ درود کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں گوشہ درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کے تہہ خانے کی کھدائی کی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان میں 15 فٹ زیر زمین اس کھدائی کے عمل کو 10 دن قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں ایک بڑی کرین کے ذریعے کھدائی کی گئی۔ گزشتہ روز اس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کے مغربی طرف کچھ حصے کی کھدائی نہیں کی گئی کیونکہ اس جگہ پر زمین سے 85 فٹ بلند مینار "مینارۃ السلام" تعمیر ہو گا۔
پاکستان عوامی تحریک نے برطانیہ کی طرف سے ملعون سلمان رشدی کو "سر" کا خطاب دیئے جانے کے خلاف چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مرکزی سطح پر لاہور پریس کلب کے سامنے ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر فیض الرحمن درانی، سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ اور سینئر نائب صدر چودھری محمد شریف نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہٴ درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کی باقاعدہ تعمیر گزشتہ روز مؤرخہ 18 جون 2007ء کو شروع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کے ورکرز نے اس تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔ گوشہٴ دوود کی اس تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کی جگہ پر زیر زمین تہہ خانہ کی تعمیر ہو گی۔ اس سلسلے میں مشرقی لان میں ایک بڑی کرین کے ذریعے کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس سے دو روز قبل مرکزی سیکرٹریٹ کے وسطی حصے میں واقع مرکزی نظامت امور داخلہ کی عمارت کو گرا دیا گیا۔
منہاجینز کوارڈینٹیرز کا پہلا اجلاس 24 مئی کو کالج آف شریعہ میں منعقد ہوا، جس کی صدرات شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام نے کی۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ محمد نواز ظفر اور میاں محمد عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب مؤرخہ 6 مئی 2007 بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے غریب اور نادار خاندانوں کے 23 جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فی شادی ایک لاکھ روپے کے حساب سے 23 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور بینڈ باجے کا بھی انتظام موجود تھا۔ سینکڑوں مہمانوں کے لئے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پنڈال وقفے وقفے سے جیوے جیوے طاہر جیوے اور مصطفیٰ کی ہے کلی طاہرالقادری کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تقریب میں شریک ہونے والے جوڑوں کا تعلق لاہور، صوابی، راولپنڈی، مانگا منڈی، اوکاڑہ، مظفر آباد، مرید کے، پاکپتن، گوجر خان، جھنگ، نارنگ منڈی، مانسہرہ، دیپالپور اور لاڑکانہ سے تھا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ تقریب کے دوران صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے 23 جوڑوں کے نکاح کا اعلان کیا اور وضاحت کی ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ کرایا گیا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام مورخہ 29 اپریل کو شاہینوں کے شہر سرگودھا میں عظیم الشان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس تقریب کی صدارت کی اور مرکزی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی راہنما بلال احمد مصطفوی، چوھدری ظہیر عباس گجر اور دیگر قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ سرگودھا آمد پر تمام مرکزی قائدین کے وفد کا شاندار استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر پھولوں کے ہار پہنا کر تمام قائدین کو ایک وفد کی شکل میں پنڈال تک لایا گیا۔ اس دوران یوتھ کے کارکنان نے استقبالی نعروں کے ساتھ اس استقبالی جلوس کو مزید پروقار بنا دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 23 اپریل کو اسلامی فقہ کے موضوع پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی لیکچر ہوا۔ اس تقریب میں لاہور بار کے وکلاء لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات اور علماء و مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام کے ساتھ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس لیکچر میں شریک تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے لیکچر میں اسلامی فقہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے سکالرز کی بڑی تعداد موجود ہے جو اسلامی تعلیمات کو صحیح نہ سمجھنے کی صورت میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ایسے لوگوں کی اسلامی تعلیمات سے کم فہمی کی وجہ نام نہاد مغربی مفکرین کی اسلام کے حوالے سے لکھی گئی کتب کا مطالعہ کرنا ہے۔ ہمارے مسلم سکالرز مستشرقین کی کتب پڑھنے کے بعد اسلام کے حوالے سے اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ایسے سکالرز خود کو اسلام کے سکالرز کہلاتے ہیں لیکن ان کی سٹڈی مغربی مفکرین اور مستشرقین کی انگلش کتب ہیں۔ یہ مسلم سکالرز جب اسلام کو اس کے اصل عربی متن کے ذریعے نہیں پڑھیں گے تو پھر ان کو اسلام کا صحیح علم کس طرح ہو گا؟ ایسے سکالرز اسلام کی اصل تعلیمات سے بہت دور ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 23 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس کے منتظمین اور آرگنائزر کے اعزاز میں گزشتہ روز خصوصی میلاد ڈنر کا اہتمام کیا۔ پر تکلف عشائیہ کی یہ تقریب شیخ الاسلام کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں منعقد ہوئی۔ اس ڈنر میں عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کے ساتھ منتظمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز شب 9 بجے شیخ الاسلام کی آمد سے ہوا۔ ان کے ساتھ سٹیج پر امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر، جی ایم ملک اور تحریک کے دوسرے قائدین بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر فلمسٹار ندیم کی بیوی بھی موجود تھیں جو منہاج ویمن لیگ کی خصوصی مہمان تھیں۔
مؤرخہ 9 اپریل 2007ء بروز سوموار منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ یہاں 21,000 سے زائد صفحات پر مبنی 128 کتب شائع کی گئی ہیں، جن میں ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے اہل علم اور عامۃ الناس تک حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار و نظریات اور تعلیمات ہزاروں صفحات پر مشتمل اس ڈیجیٹل لائبریری کی صورت میں پیش خدمت ہیں، جہاں دنیا بھر کے متلاشیانِ علم مختلف موضوعات پر سیر حاصل مواد تلاش کر سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن مورخہ 8 اپریل 2007ء بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ تقریب منہاج القرآن پارک میں منعقد ہوئی جہاں خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت اس تقریب میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کے ورکرز اور عہدیداران موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکز ی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سید علی غضنفر کراروی، آغا مرتضیٰ پویا، جی ایم ملک، عاقل ملک، شاہد لطیف قادری، علامہ الحاج امداد اللہ خان، علامہ احمد نواز انجم اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد سرور صدیق، شکیل احمد طاہر اور منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ شکیل احمد طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی نظم بھی پڑھی۔
تحریک منہاج القرآن کی تیئسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 ربیع الاول کی شب اقبال پارک مینار پاکستان لاہور کے سائے میں منعقد ہوئی۔ اس تاریخی میلاد کانفرنس کا آغاز شب 8 بجے ہوا تاہم پاکستان بھر اور دنیا کے اطراف و اکناف سے شرکاء یہاں نماز مغرب سے پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔ شام 7 بجے مینار پاکستان میں قائم پنڈال کا ایک حصہ حاضرین سے بھر چکا تھا۔ دوسری طرف ہزاروں شرکاء اس عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے بسوں کے قافلوں کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ رہے تھے۔ جبکہ اس دوران تحریک منہاج القرآن کی ضیافت میلاد بھی جاری رہی۔ اس ضیافت میلاد میں بھی بارہ سو بکرے ذبح کر کے خصوصی کھانا تیار کیا گیا۔ یہ پروقار ضیافت شب 9 بجے تک جاری رہی جس میں ہر شخص مہمان خاص تھا، خواتین کے لئے الگ اور باپردہ ضیافت کا انتظام تھا۔ عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کو مینار پاکستان کی جنوبی طرف دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مردوں کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں خواتین بھی یہاں موجود تھیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ محفل سماع گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ محفل سماع ضیافت میلاد کی تقریب کا حصہ تھی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف صاحبزادہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر سید خلیل الرحمٰن چشتی، پیر سید جمیل الرحمٰن چشتی، سید علی غضنفر کراروی، خواجہ صوفی خاکسار، خواجہ صوفی زندہ پیر غالب لاہوری، ملتان سے صاحبزادہ شفاعت رسول، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض علماء مشائخ کے ساتھ تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.