سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چچا جان الحاج محمد اسماعیل قادری انتقال کر گئے (إنَّا للّه وَإنَّـا إلَيْه رَاجعونَ)۔ ان کی نماز جنازہ 2:00 بجے لوہلے شاہ قبرستان جھنگ میں ادا کی جائے گی۔
انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی میں علوم شریعہ کے فروغ، قرآن اور صاحب قرآن سے حبی اور عملی تعلق پیدا کرنے، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا اور خواتین کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن سنٹرز کا آغاز کیا گیا ہے جس کا تعارف پیش خدمت ہے۔
گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے اقامتی بلاک (رہائش گاہ گوشہ نشین) کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مشرقی حصے میں سیل سنٹر کے ساتھ بائیں جانب اس کام کا آغاز بنیادوں کی کھدائی سے ہوچکا ہے۔ ابتدائی طور پر یہاں سفید کلی سے نشانات لگائے گئے۔ اس کے بعد کرین کی مدد سے اس جگہ سے مٹی باہر نکالی جا رہی ہے۔
عرفان القرآن سنٹر خواتین کے لئے تعلیمی و تربیتی مرکز ہو گا۔ جہاں خواتین کو علوم شریعہ سے مکمل آگاہی دی جائیگی اور خواتین کے قلوب و اذھان کی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کی جائے گی۔ خواتین کو با عمل بنانے کے لئے عملی تربیت کا بھی انتظام ہو گا۔ اس مقصد کے پیشہ نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ عالی کی زیر پرستی مرکزی سیکر ٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں عرفان القرآن سنٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
گوشہ درود کے قیام کو دو سال مکمل ہونے پر 7 دسمبر کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خصوصی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز میں فرسٹ ائیر کے طلبہ (سیشن 08-2007ء) کے اعزاز میں مورخہ 8 دسمبر کو welcome شو کا اہتمام کیا گیا۔ بزم منہاج کے زیر اہتمام یہ پروگرام کالج کے لان میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔ اس موقع پر تلاوت و نعت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ قاری محمد عرفان نے تلاوت کلام پاک اور سید بہادر شاہ نے نعت مبارکہ پڑھی۔ کالج آف شریعہ کے پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ کالج ھذا کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد اظہر مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حسب سابق مرکز پر اجتماعی قربانی کے علاوہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ پنجاب کے 57، صوبہ سرحد کے گیارہ، اندرون سندھ 10، کراچی دو اور بلوچستان چار اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے چھ شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی۔
مسلم اینڈ کرسچیئن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام "ھیپی کرسمس" کی تقریب مورخہ 27 دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ امریکی قونصلیٹ ڈاکٹر برائن ہنٹ نے ھیپی کرسمس تقریب کی صدارت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، پادری مرقس فدا، پادری چمن سردار، مسیحی برادری کے بشپ اور دیگر مذہبی رہنما بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز، سینئر نائب ناظمہ فاطمہ مشہدی، نائب ناظمہ مسرت بشیر، بشریٰ ریاض، راضیہ شاہین، مسز نبیلہ جاوید، فوزیہ شوکت اور عائشہ شبیر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر تھیں اور ان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اس سفاکانہ اور بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 2007ء بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت کا غم چھوڑ کر رخصت ہو گیا ہے اور ہر پاکستانی کا دل دکھ اور غم کی جذبات سے لبریز ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو "شہید جمہوریت" کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 3 جنوری کو منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسم محمد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام سراسر مدح و تعریف کے لیے چنا لیکن اس مدح اور تعریف کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم پاک محمد کا منشاء آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر وقت تعریف اور مدح ہی ہے۔ اس تعریف کا سب سے بہترین ذریعہ درود و سلام ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک اللہ تعالی خود بھی پڑھتا ہے اور مخلوق کو بھی اس کا حکم فرمایا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 7 جنوری 2008ء لاہور پریس کلب کے باہر منہ توڑ منہگائی، آٹے کے بحران، پانی و گیس کی کمیابی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں لوگ شریک تھے جو حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لوڈ شیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف مختلف عبارتیں لکھی تھیں۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری محمد افضل نے مظاہرے کی قیادت کی۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری غلام فرید، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور غلام ربانی تیمور، حافظ صفدر علی، ناظم یوتھ عمران بھٹی اور محمد ارشاد طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ہائیکورٹ بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ وطن عزیز بے گناہ لوگوں کا مقتل بن چکا ہے آئے روز کے دھماکوں اور قتل عام نے عالمی سطح پر پاکستان کے غیر محفوظ ریاست ہونے کے تاثر کو تقویت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام "پیکر امن و انصاف کانفرنس" کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر قرارداد مذمت منظور کی گئی اور مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مورخہ 14 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مہمان خصوصی تھے۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 9 ویں بین المذہبی دعا کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں بارسلونا سنٹر میں رہائش پذیر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، اس تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین، کیتھولک چرچ Parroquia del Carme، ابنِ بطوطہ ایسوسی ایشن، اسلامک کونسل آف کتالونیا، فلپائنی عیسائی کیمونٹی، بارسلونا پروٹسٹنٹ چرچ اور گھانا عیسائی کیمونٹی نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ اسلامک سنٹر القائم کے نمائندوں نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.