سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یزید ملعون نے اقتدار پر قبضہ مستحکم کرنے کیلئے اہل بیت اطہار پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور تاریخ انسانی کا بدترین گناہ اور جرم کیا، حضرت امام حسین علیہ السلام حق تھے اور یہ حق قیامت تک کے لیے باوقار اور سربلند رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ تنظیمی تربیت نے ضلع ایبٹ آباد کے تنظیمی عہدیداران کیلئے ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔ تمام فورمز کے تقریباً 120 ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین ہزار سالہ پرانی علمی درسگاہ جامعۃ الازھر مصر میں سو سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں، الحمدللہ جامعۃ الازہر کے اس سال کے نتائج میں ادارہ منہاج القرآن لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء نے اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جسے جامعۃ الازہر کے اساتذہ نے بے حد سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے طلباء اسکالرشپ جامعۃ الازہر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اعزاز اور فروغ علم کی بڑی کاوش ہے۔
منہاج القرآن اوڈنسے میں 14 اگست 2020 کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت محمد لبیب یونس نے حاصل کی۔ ادارہ کے سٹوڈنٹسن نے اجتماعی طور پر ملی نغمے اور ترانے پیش کیے۔ محمد باسم ریاض مدنی، محمد عبداللہ شاہد، مہک فاطمہ، نایاب فاطمہ، اریبہ طاہرہ، نحل شاہد نے یوم پاکستان کے موضوع پہ تقاریر کیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے سینئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ رب العزت کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ آزادی کی یہ عظیم نعمت عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا وہ آئین پاکستان کے دیباچہ میں درج ہے۔ آئین کی ہر شق پر عملدرآمد سے پاکستان مضبوط ہو گا اور محروم اور غریب عوام کے ہر دکھ کا مداوا بھی آئین پر عملدرآمد میں ہے۔ آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے سے ریاست مدینہ کی تشکیل کا خواب بھی پورا ہو جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے اور لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، آزادی کے تحفظ اور اس کے حقیقی ثمرات سے بہرہ مند ہونے کے لئے ہر شہری کو بلاتفریق انصاف، تعلیم اور روزگار کا حق دینا ہوگا، جب تک پسے ہوئے طبقات کو ان کے آئینی حقوق نہیں مل جاتے تشکیل پاکستان کا مقصد ادھورا رہے گا، کامیاب زندگی. گزارنے کیلئے نوجوان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور نظم کے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت شعبہ کورسز کے زیراہتمام آن لائن عالمی فن قرآت کورس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 10 اگست 2020 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ پروفیسر سلیم احمد چودھری، نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 8 اگست 2020ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، اس موقع پر امجد بلالی برادران اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ گوشہ درود کے وظائف اجتماعی طور پر پڑھے گئے۔ مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے سکالر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیرنگرانی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپر سندھ کے زیراہتمام سندھ کے مختلف شہروں خیرپور، کھوڑا شریف، لاڑکانہ، کھپرو، اگڑا تحصیل گمبٹ، ڈھرکی، میر پور ماتھیلو، خان گڑھ، گھوٹکی، رانی پور، نواب شاہ، کندھ کوٹ میں اجتماعی قربانی کی گئی اور مستحق گھرانوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
معروف علمی و ادبی اور روحانی شخصیت حضرت پیرشاہ عبد الحق المعروف لالہ جی کی رحلت پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے گولڑہ شریف اسلام آباد میں انکے صاحبزادگان پیر سید معین الحق اور پیر سید قطب الحق سے تعزیت کی۔ وفد نے دونوں صاحبزادگان کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے خاندانوں کے لیے اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے اشتراک سے 5 اگست 2020 کو درگاہ عالیہ وارثیہ علامہ اقبال ٹاؤن پر ”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس“ منعقد ہوئی جس میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فکر انگیز خطاب کیا۔ کانفرنس کے میزبان معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری، چیف آرگنائزر الحاج امحمد افضل نوشاہی اور آرگنائزر شہزاد حنیف مدنی، قاری محمد یونس قادری، الحاج محمد خلیل ملک تھے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لوئر سندھ (حیدرآباد ٹھٹھہ / بھمبھور اور میرپور خاص) کے علاقے ٹنڈو محمد خان، UC بھان سیدآباد (سیہون شریف)، خیرپور ناتھن شاہ (دادو)میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے رحیم یار خان (ہیڈ کوارٹر) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.