سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ 127 ملزمان کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مستغیث جواد حامد نے عوامی تحریک کے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں حکم ماننے والے تو طلب کر لیے گئے مگر قتل عام کا حکم دینے والوں کو طلب نہیں کیا گیا۔ تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد آئندہ کے قانونی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ فیصلے کے جس پیراگراف سے اختلاف ہوگا اس حوالے سے اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کا ماہانہ روحانی اجتماع مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 4 فروری 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پروگرام کی صدارت کی۔
لاہور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی نے 31 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ٹاون شپ بغداد ٹاون میں منہاج یونیورسٹی آمد پر منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے وائس چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور دیگر فیکلٹی ہیڈز نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انچارج ایران ریلیشز سہیل احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جسٹس باقر علی نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے حوالے سے نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے اس میں وفاقی اور صوبائی حکمران ملوث ہیں، جب دیکھوں گا انصاف کا کوئی راستہ نہیں بچا تو پھر فیصلہ کن راؤنڈ کا اعلان ہو گا، اگر شہدا کے ورثاء انصا ف کیلئے باہر نکل آئے تو قاتل حکمرانوں کیلئے چلنا پھرنا مشکل ہو جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے انصاف کے بول بالا سے اپنا وجود قائم رکھتے ہیں۔ انصاف کے بغیر امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنوشن سے نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ 27 جنوری 2017ء کو ایوان اقبال سے لاہور پریس کلب تک ہوگا۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ حکمرانوں کے ذمہ ماڈل ٹاون کے 14 شہیدوں کا خون ہے، انہوں نے 90 لوگوں کو گولیاں ماریں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف میں دیر ہو سکتی لیکن اللہ کی بارگاہ میں اندھیر نہیں۔
حزب محاذ ملی اسلامی افغانستان کے بانی فضیلت مآب الشیخ سید احمد قادری الجیلانی البغدادی کے وصال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور سمیت قائدین نے افغان قوم کے اس عظیم قائد و رہنما سے محروم ہوجانے پر اپنے تعزیتی پیغام میں بانی حزب محاذ ملی اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس میں 27 جنوری 2017ء جمعہ کے دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنماوں کی ہنگامی پریس کانفرنس 23 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جہاں خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے دوران 9 جنوری 2017ء کو اٹلی میں قدیم ترین چرچ ویٹی کن سٹی پہنچے۔ پاپائے روم کی کیتھولک بین المذاہب کونسل کے نائب صدر فادر مارکس سولو کی خصوصی دعوت پر آپ نے وفد کے ہمراہ ویٹی کن سٹی کا تفصیلی وزٹ کیا، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں و کارکنان اور سانحہ ماڈل ٹاون کے وکلاء نے 17 جنوری 2017 ء کو شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور انصاف کے لیے چائنہ چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17 جون 2014ء کو 31 ماہ گزرنے کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت مستغیث جواد حامد، وکلاء عوامی تحریک رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور شکیل ایڈووکیٹ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ میں 11 جنوری2017 کو اٹلی پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارپی کے مقامی ہال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت اور نعت سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اٹلی تنظیمات کے کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن گجرات کے زیراہتمام 13 شادیوں کی اجتماعی تقریب 21 دسمبر 2016ء کو قندفشاں میرج ہال گجرات میں ہوئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی، عمر ریاض عباسی، اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے ممبر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ عالمی مرکز انوار و روحانیت گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 7 جنوری 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ ماہ جنوری کے اس روحانی اجتماع میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ گوشہ نیشنوں کو بطور مہمان اسٹیج پر بٹھایا گیا جبکہ لاہور بھر سے آنے والے خواتین و حضرات بھی ماہانہ روحانی اجتماع میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے 10 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 2 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ قرآن علم، تقویٰ اور پاکیزگی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ قرآن کو سیکھنا، سکھانا ایک عبادت ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت اور ویژن کی روشنی میں خاص و عام کے لیے عرفان القرآن کورس کو پاکستان کے ساتھ ساتھ اب دنیا کے چالیس سے زائد ممالک میں پھیلایا جارہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب 27 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ امریکن قونصلیٹ لاہور کے اکنامک اینڈ پولیٹیکل افیئرز کے ہیڈ مسٹر راب نیوسم تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ناظم اعلی منہاج القرآن و سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ویمن لیگ، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.