سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان قومی مسیحا پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پیغمبر امن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اظہار مذمت کیا۔ مسیحی رہنماؤں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر آ کر امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ مسیحی رہنماؤں میں مسیحا پارٹی کے چیئرمین حنیف مسیح، پاسٹر ذکریا ولسن، پاسٹر سیموئیل چراغ، پاسٹر شیراز جوزف مسیح، یوسف منظور مسیح و دیگر شامل تھے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماؤں کی آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مسلم مسیحی دوستانہ تعلقات میں خوشگوار پیش رفت قرار دیا۔
17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 7 ماہ مکمل ہونے پر حکومتی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونیوالے جوانوں، خواتین، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت اور حکومت کے انصاف دشمن کردار کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے بینرز، کتبے اور پھول اٹھا کر شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں خواتین کارکنان اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ’’جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن‘‘سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تمام اسلامی ممالک انبیاء کرام کی توہین کو جرم قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ کریں اور اگر اقوام متحدہ قانون سازی سے انکار کرے تو تمام اسلامی ممالک احتجاجاً اقوام متحدہ کی رکنیت چھوڑ دیں۔
برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار کیتھولک کیتھڈرل چرچ (ریگل چوک)، لاہور میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے ڈاکٹر رحیق عباسی، فادر جوزف شہزاد، ڈاکٹر جمیز چنن، کاشف نواب، پنڈت بھگت، یوسف بنجوری، فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، راجہ زاہد، غلام مرتضیٰ علوی، قاضی فیض اور سہیل احمد رضا نے خطاب کیا۔ اقلیتی رہنماؤں نے میلاد مصطفی کی تقریب کے انعقاد پر اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام لیکر آئے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت تو انسانیت سے محبت ہے۔ اسلام اور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ظلم و تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں، اسلام تو مردہ انسانوں کو تکریم دیتا ہے، چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم۔ انہوں نے کہا پشاور میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کا وقت ہے، قدم نہ لڑ کھڑائیں، اگر اب بھی دہشتگردوں کو بچانے کے راستے نکالے گئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 31 ویں عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2014ء کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہو گی، کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کو باضابطہ دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر کے لیے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچھرو کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان 3000 متاثرہ ہندو اور مسلمان خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔
نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام سینٹ میری چرچ گلبرگ میں بین المذاہب سال نو دعائیہ تقریب کا اہتمام، ریورنڈ فادر فرانسس ندیم نے کیا۔ جس میں آنے والے سال 2015 کے لیے مختلف مذاہب کے قائدین نے اجتماعی دعا کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے نئے سال کی آمد پر اپنے بیان اور کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ 2015 آپریشن ضرب عضب کی 100 فیصد کامیابی، آئی ڈی پیز کی بحافظت گھروں کو واپسی اور پاکستان ہر مذہب اور طبقہ کے افراد کیلئے امن سلامتی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے حقیقی ثمرات اسی وقت سامنے آئیں گے جب دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے کاٹا جائے گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی صبح 10:00 بجے ضلعی دفتر جادہ جہلم سے شروع ہوئی۔ ریلی کی صدارت جناب سید ابرار حسین شاہ صاحب (ضلعی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم) نے کی۔ مہمان خصوصی جناب جاوید قریشی (سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم) تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کرسمس ڈے کے موقع پر لاہور میں منعقدہ تقاریب میں وفد کے ہمراہ شرکت کی اور مسیحی راہنماوں کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مبارکباد دی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقتدر طبقہ نہیں عوام کا اتحاد قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کو بچائے گا۔ ووٹ کا تقدس پامال نہ ہوتا تو آج پاکستان میں غربت، جہالت اور انتہا پسندی نہ ہوتی، قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں ہر طبقہ کو برابر حقوق میسر ہوں۔
نولکھا پریس بیٹرین چرچ لاہور میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسیحی برادری کے علاوہ مسلم سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، دعائیہ تقریب میں شدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.