سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام "آل پاکستان یوتھ اینڈ طلبہ کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طلبہ و یوتھ تنظیموں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ OIC مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ 600 سے زائد نہتے معصوم شہریوں اور بچوں کو اسرائیلی درندے لقمہ اجل بنا چکے ہیں مگر عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام تاجر کنونشن کا مرکزی سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں 25 سے زاہد تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی تنظیمات نے لاکھوں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے تمام طبقات کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انقلاب کے بعد فی الفور انکو ملکی بھاگ ڈور میں شامل کر دیا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران آئین سے نابلد ہیں، انہوں نے آئین پڑھا ہے اور نہ ہی وہ آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام انکو پانچ سال کیلئے پرچی کے ذریعے اقتدار میں تو لاتے ہیں اور یہ پانچ سال تک برچھی سے عوام کو چھلنی کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت معاہدہ عمرانی کی خلاف ورزی کی، اب وہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ ڈینگی مچھر کی خبر رکھنے والے کس طرح 14 لاشیں گرانے والوں سے بے خبر رہ سکتے ہیں، جنکی مرضی کے بغیر مچھر اور مکھی بھی ہل نہ سکتی ہو انکی مرضی کے بغیر 14 لاشوں اور 90 گولیوں کے زخمیوں کے ورثاء کی FIR کیسے کٹ سکتی ہے۔
پاکستان بھر کے50 سے زائد نامور مشائخ عظام نے انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے جہاں ڈاکٹر طاہر القادری کا پسینہ گرے گا وہاں اپنا خون بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے آباؤ اجداد کے محبت بھرے پیغام کو نگر نگر پہنچائیں گے۔ انقلاب کا حصہ بن کر تحریک پاکستان کی یاد تازہ کریں گے۔ ظالم حکمرانوں کے ہوس اقتدار نے امت مسلمہ کو ذلت کے گڑھے میں دھکیل دیا۔ معاشی دہشت گردی سے عوام فاقہ کشی کا شکار ہو چکی ہے۔ غریب اپنے گردوں اور بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور، غریب بچیوں کے بال سہاگ سے پہلے سفید ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا نواز شریف کو ملک کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار ہونے پر مناظرے کا چیلنج۔ غیر آئینی و غیر جمہوری طرز حکمرانی، غیر شفاف قومی ادارے، کرپشن کی بنیاد پر اقتصادی منصوبے، نجکاری میں کرپشن، قومی اداروں میں تقرریاں، برطرفیاں اور تبدیلیاں میرٹ کے خلاف، جمہوریت کی بجائے بادشاہت، کروڑوں غریبوں کیلئے منصوبہ بندی کا نہ ہونا، خارجہ، داخلہ اور قومی یکجہتی پالیسیوں کا فقدان، عوام کی عزت، جان و مال عدم تحفظ کا شکار، کروڑوں عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیت، صلاحیت اور قابلیت سے ثابت کریں کہ ملک میں آئین کی بالادستی، حقیقی جمہوریت ہے یاکرپشن اور لاقانونیت کا راج ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کا بدلہ خون لیں گے۔ انقلاب کے خلاف سازشیں ناکام بناتے ہوئے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ظالم حکمرانوں نے پاکستان کو بھی فلسطین اور کشمیر بنا دیا۔ مال روڈ لاہور پر پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں مسلم لیگ (ق)، پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل، ایم کیو ایم، آل پاکستان مسلم لیگ اور عوامی مسلم لیگ کے قائد ین نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی۔ 17 جولائی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ماہ مکمل ہونے پر قاتلوں کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
جس جمہوریت میں عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے اس پر لعنت بھیجتے ہیں ایسی جمہوریت ڈی ریل ہوتی ہے تو ہو جائے۔ انقلاب کے بعد اسمبلی میں مزدور کا نمائندہ مزدور، کسان کا نمائندہ کسان اور صحافیوں کا نمائندہ حقیقی صحافی ہو گا۔ جس معاشرے میں مزدور کو حق نہ ملے وہ فرعون، قارون اور یزید کا معاشرہ ہوتا ہے۔ انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ جان و مال کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا پیغام گلی گلی اور محلے محلے پہنچائیں گے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئٹہ سے پشاور تک 20 مزدور فیڈریشنز نے مزدور کنونشن میں شرکت کی جس میں ڈاکٹر طاہر القادری اور مزدور رہنما شوکت علی، میاں سلیم، الطاف بروہی، سلطان احمد خان، ڈاکٹر علی امین، پیر زادہ امتیاز سید اور فضل واحد نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کنونشن کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے 20 رکنی لیبر ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اقوام متحدہ کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ وہ اقوام عالم کے درمیان امن بحال کر سکے مگر یہ ادارہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے اور ویٹو طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہو اہے۔ اقوام متحدہ نے یہ مسئلہ حل کر دیا تھا ان کی حدود متعین کر دی تھیں مگر UN اپنی قرار دادوں پر عمل نہیں کروا سکا۔ فلسطین کے بارے میں 100 سے زیادہ قرار دادیں ویٹو ہو چکی ہیں دنیا میں ویٹو پاورز نے طاقت کا توازن بگاڑ کر رکھ دیاہے۔ اقوام عالم میں کسی کو جرات نہیں کہ اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں اس سے سوال کر سکے، ایک طرف پتھر اور غلیل ہے اور دوسری طرف ٹینک، مزائل، توپیں اور گولہ و بارود ہے۔
مرکزی کیبنٹ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ورکنگ کی رپورٹ لی اور مخصوص امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس کی کاروئی رات گئے جاری رہی۔ آخر میں صدر پاکستان عوامی تحریک رحیق احمد عباسی نے بھی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ سے ملاقات کی اور انقلاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین وزیرستان (IDPS) کیلئے 12ہزار خوراک کے پیکٹ 14ٹرکوں کے ذریعے روانہ کر دئیے۔ 14 ٹرکوں کے اس قافلے کو ڈاکٹر طاہرالقادری اورانکے بیٹے ڈاکٹرحسن محی الدین نے دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک حسب روایات مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اور متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور فوج پوری قوم کا فخر ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور عوام کی طاقت سے آئینی اور جمہوری انقلاب چند ہفتوں میں آنے والا ہے، چند روز میں انقلاب کی تاریخ اور طریقہ کار کا اعلان کرونگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار رائے ونڈ کی بجائے ریاست، آئین اور قانون کے وفادار بنیں۔ تحفظ پاکستان بل سے سیاسی مخالفین سے انتقام لیا جائے گا۔ دھاندلی زدہ حکومت آئینی، اخلاقی، جمہوری اور شرعی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کی فرعونیت اور تکبر کی بڑی مثال ہے۔ شہداء کے قصاص میں پہلی پھانسی نواز، دوسری شہباز اور پھر رانا ثناء اللہ کو دی جائے گی۔ پاکستان کے چار ہزار خاندانوں نے 18 کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔
17 جون کو لاہورمیں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر ہونے والا پولیس حملہ ریاستی دہشت گردی، قتل وغارت گری اور حکومتی بربریت وتشدّد کی بدترین مثال ہے، جس میں نہتے اور پُرامن شہریوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیںاور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہتی خواتین کوبھی براہِ راست گولیوں کا نشانہ بناتے ہُوئے شہید کر دِیا گیااور قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی۔ سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کی شدید ترین الفاظ میں مذمّت کی جاتی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کے 60 شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ماڈل ٹاؤن میں نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی شرکت کی۔ لاہور میں نکالی گئی ریلی شالا مار چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر، قاضی فیض اور حافظ غلام فرید نے کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے فوری طور پر خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیج رہی ہے، جس میں تمام ضروری اشیاء شامل ہوں گی جو KPK حکومت اور فضائی آرمی کے کمانڈروں کی مشاورت اور رہنمائی سے تقسیم کئے جائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے۔ پاکستان کو خارجی اور داخلی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم فوج کی نظریاتی، سیاسی، اخلاقی اور روحانی حمایت کرے۔ آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں، جلد کیمپس کا دورہ کرونگا۔ صوبائی حکومتیں بجٹ میں آئی ڈی پیز کے باعزت قیام اور باوقار بحالی کیلئے فنڈز مختص کریں۔ پنجاب پولیس نے پر امن کارکنوں پر تاریخ کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کی ہے۔ قاتل اعلیٰ اور وزیراعظم بتائیں پولیس گاڑیوں میں سادہ لباس والے سینکڑوں گلو بٹ کیوں بھیجے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.