سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گورنمنٹ پولی ٹیکنکل کالج ہری پور کے ایک سو طلبہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی قیادت کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ سیکرٹری جنرل موومنٹ ساجد گوندل اور سیکرٹری کوآرڈنیشن محمد طیب ضیاء نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 13ویں سالانہ میلاد النبی (ص) کانفرنس اسپورٹس ہال El Raval میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ انڈیا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بلدیہ بارسلونا کے نمائندہ Paco Salvador اور کتالونیا کی حکمران جماعت PCS کے سیکریٹری کوآرڈینیشن Jose Maria Sala میں موجود تھے۔
سوات میں لڑکی کو کوڑے مارنے کے غیر انسانی واقعہ پر منہاج القرآن ویمن لیگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر مورخہ 4 اپریل 2009ء کو کیا گیا۔ مظاہرے میں اس ظالمانہ، غیرانسانی، غیر اخلاقی اور مذموم واقعہ کی شدید ترین مذمت کی گئی، خواتین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی کی نمازہ جنازہ مورخہ 3 اپریل کو پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس، لاہور میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ملک میں جاری دہشت گردی کی بدترین لہر جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تک محفوظ نہیں رہے، کی روک تھام کے لیے 9 اپریل بروز جمعرات "قومی امن کانفرنس" منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے زیراہتمام گذشتہ دنوں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک نہایت ہی خوبصورت اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت خوش الحان حافظ علامہ خالد محمود آف موس نے حاصل کی۔ پروگرام کے شرکاء بچے تھے اس لئے منہاج ایجوکیشن سنٹر کے پرنسپل پروفیسر محمد یٰسین نے پروگرام کے بارے میں سب کو آگاہ کیا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے 5 مارچ کو ایک نشت بعنوان مصطفوی طلبہ کے یادگار لمحات اپنےمحبوب قائد کےساتھ اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ نے خصوصی شرکت فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام عظیم الشاں محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت واحترام اوخوشی سے منائی گئیں۔ مگر بلاشبہ ناگویا میں منعقد ہونے والی محفل میلاد جاپان کی تاریخ میں سب سے بڑی خوبصورت اور منظم میلاد کانفرنس تھی۔
تحریک منہاج القرآن کی 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر میلاد ملن تقریب مورخہ 16 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے تصوف ہال میں کیا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا، فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح احوال امت کے عظیم مقصد کے لیے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں مقدور بھر انداز میں مصروف عمل ہے۔ ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ویانا میں منہاج القرآن کی سالانہ میلاد کانفرنس اس دفعہ 14 مارچ کو ہونا قرار پائی جس میں شرکت کے لیے مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی خصوصی طور پر آسٹریا تشریف لائے۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر بریڈ فورڈ برطانیہ کے زیراہتمام روزانہ بوائز اور گرلز کی حفظ کلاسز کا انعقاد جاری ہے۔ ان کلاسز کو روزانہ 4 تا 5 اور 7 تا 8 بجے منعقد کیا جاتا ہے۔ ویک ڈیز پر محفل نعت و ذکر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 08 مارچ 2009 بروز اتوار بمقام Sankt Annæ Gymnasium کے کانفرنس ہال میں ایک عظیم الشان سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بعد از نماز ظہر (14:00) ہوا۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات ہال میں موجود تھے اور معزز مہمانان گرامی قدر سٹیج پر جلوہ افروز تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یکم مارچ 2009ء کو لاہور سے راولپنڈی تک بذریعہ جی ٹی روڈ میلاد کارواں کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد کارواں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور سے روانہ ہوا۔
ماہ رمضان کی آمد ہو یا ماہ ربیع الاول دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیدنی ہوتا ہے۔ محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے کا پہلا پروگرام فرانس کے مرکز سارمل میں ہوا جبکہ دوسرا فرانس کا سب سے بڑا میلاد پاک کا پروگرام مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکوہنو میں ہوا۔
منہاج القرآن اوسلو، ناروے کے زیراہتمام محفل میلاد البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور معروف نعت خواں میاں محمد سرور صدیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.