سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف کی آٹھویں نشست سے اسلام کے فلسفہ معیشت ”معاشی تعاون اور معاشرتی توازن“کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا فلسفہ معیشت ریاستی وسائل کی اس طرح منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہے کہ کوئی فرد معاشرہ بھوکا نہ سوئے اور غربت کی چکی میں نہ پستا رہے۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا، جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر مسی ساگا میں منعقدہ ختم القرآن و محفل 27ویں شبِ رمضان میں خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام میں کسی طرح کی خیر نہیں۔ اس نظام کو بنانے والے، چلانے والے اور تحفظ فراہم کرنے والے سارے لوگ وہی ہیں جو خود کرپٹ اور بدقماش ہیں۔ افسوس! پاکستان میں حرام خوری، حرام نوشی اور حرام کاری کو برائی ہی نہیں سمجھا جاتا۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی آٹھویں نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شہر اعتکاف میں مختلف علاقہ جات سے تشریف لانے والے معتکفین سے ان کے حلقہ جات میں ملاقات کررہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں ’’آدابِ صحبت اور اصلاحِ احوال‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 186 میں اللہ تعالی نے اپنا ذکر صیغہ واحد متکلم کے ذریعے 7 مرتبہ فرمایا ہے۔ یہ بندوں پر خاص کرم نوازی اور عنایت ہے۔ سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 186 میں اللہ تعالی جتنی مرتبہ اپنا ذکر کرتا ہے، اُتنی بار بندے کو اپنے قریب کرتا ہے، 7 پردے اٹھا کر انہیں اپنی بارگاہ میں حضوری سے باریاب کرتا ہے۔ کسی لمحے دعا ترک نہ کرو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری شہر اعتکاف میں مختلف علاقہ جات سے تشریف لانے والے معتکفین سے ان کے حلقہ جات میں ملاقات کررہے ہیں۔
شہر اعتکاف میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کارکنان کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شہرِ اعتکاف میں سالانہ عالمی روحانی اجتماع جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں جاری روحانی اجتماع میں ہزاروں فرزندانِ توحید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا خطاب سماعت کر رہے ہیں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی ساتویں نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
شہرِ اعتکاف کی ستائیسویں شب رمضان صلاۃ التسبیح کے روح پرور فضائی مناظر
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف میں خصوصی تربیتی نشست ’’سُبُل العُشاقَ | عاشقوں کے راستے‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کی کل زندگی اللہ کے ساتھ تعلق پر استوار ہوتی ہے۔ اللہ والوں کی زندگی تقویٰ اور وریٰ سے مزین تھی، اور زندگی بھر روز و شپ ہر کام میں احتیاط برتتے تھے۔
سالانہ عالمی روحانی اجتماع ’’لیلۃ القدر‘‘ آج رات 17 اپریل 2023 کو بعد نماز عشاء شہر اعتکاف جامع المنہاج لاہور میں ہو گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہرِ اعتکاف کی چھٹی نشست سے ’’نرم گفتگو اور شائستہ کلامی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق جو لوگ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں اور لوگوں کو جتلاتے نہیں اور نہ ان سے بد کلامی کرتے ہیں، اُنہی لوگوں کے لیے اللہ کی طرف سے بے شمار اَجر ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.