سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین (مرد و خواتین) سے آٹھویں روز ”طہارۃ القلوب (باطنی امراض اور ان کا علاج)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گناہ ظاہر کے بھی ہوتے ہیں اور باطن کے بھی، لیکن اللہ رب العزت باطن کے گناہ پہلے دیکھتا ہے۔ اللہ تعالی ظاہری اعمال کو نہیں بلکہ دلوں کے حال اور نیت کو دیکھتا ہے۔ نیک کام کرنے کی صرف نیت کرنے کا اجر اتنا زیادہ ہے کہ اسے جہاد کے برابر قرار دیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام ستائیسویں شب لیلۃ القدر کا روحانی اجتماع ٹورانٹو میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا، انہوں نے لیلۃ القدر میں استغفار کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ استغفار اور توبہ کرنا بندگی کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کوئی دعا رد نہیں کرتا بلکہ اس کا اجر قیامت کو ملے گا۔ روحانی اجتماع میں الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ساتویں شب ’’لیلۃ القدر‘‘ کے سالانہ عالمی روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’قرب الہی‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ نفس، شیطان، خواہش اور دنیا، یہ چار عناصر ہیں، جو بندے کو اللہ کی قربت سے محروم کرتے ہیں۔ عالمی روحانی اجتماع کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رقت امیر دعا کرائی۔ اس موقع پر عالم اسلام و پاکستان کی ترقی و خوشحالی، انسانیت اور امت کی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
حریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب رمضان، لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 2022ء جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں شروع ہو گیا۔ عالمی روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب اور دعا بھی فرمائیں گے۔ روحانی اجتماع شہر اعتکاف سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع آج مورخہ 28 اپریل 2022ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب اور دعا بھی فرمائیں گے۔ روحانی اجتماع شہر اعتکاف سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے عشاقان مصطفیٰ کی بڑی تعداد عالمی روحانی اجتماع میں شریک ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین (مرد و خواتین) سے پانچویں روز ”طہارۃ القلوب (باطنی امراض اور ان کا علاج)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان فطرت صحیحہ پر پیدا ہوتا ہے۔ کوئی انسان برائی کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔ برائی کے اثرات صحبت سے ملتے ہیں اور انسان کو پیدائش کے بعد سب سے پہلے گھر والوں کی صحبت ملتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین (مرد و خواتین) سے پانچویں روز ”طہارۃ القلوب“ باطنی امراض اور ان کا علاج کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحبت اور مجلس ان کی اختیار کرو جو تمہیں اللہ کے قریب کر دیں۔ دل زندہ ہو جائے تو عرش کی طرح نور ہو جاتا ہے اور دوسروں کو بھی روشنی دیتا ہے۔ لوگوں کے دلوں سے ظلمتیں دور کرنے کے لیے ان میں نور بانٹتا ہے۔
لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کی قیادت میں سینئر وکلاء کے ایک وفد نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ عدل کی فراہمی میں وکلاء اور عدلیہ کا بنیادی کردار ہے۔ وکلاء غریب مظلوموں کی داد رسی سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اللہ رب العزت کو عادل حکمران اور عدل کرنے والے بے حد عزیز ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزار ہا معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم، یتیم اور مستحق کی مدد بہترین عبادت ہے۔ اسلام کی سیاسی، سماجی، معاشی، فلاحی تعلیمات اور احکامات فرد اور معاشرہ دونوں کی اصلاح اور فلاح کے لئے ہیں۔ نظام زکوٰۃ و صدقات اسلام کے اجتماعی معاشی فلاحی نظام کی ایک خوبصورت جھلک ہے۔ اسلام کا معاشی اعتبار سے اجتماعی فلاح کا تصور ریاست مدینہ میں اپنی پوری آن اور شان کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اسلام کرۂ ارض کا وہ واحد الہامی مذہب ہے جو امراء کو غرباء و مساکین کی مدد کے لئے پابند ٹھہراتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف کے چوتھے روز سلسلہ وار دروس ’’طہارۃ القلوب‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز پہلی بار دل پر اترتی ہے، تو اسے خاطر اور خطرہ کہتے ہیں۔ خاطر ایک ایسا وارد ہے، جو بغیر کسی ارادہ کے دل پر اترتا ہے۔ جو دل پر اچانک آ جائے تو اسے خیال بھی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیطانی خیالات جب دل پر آتے ہیں تو شیطان وسوسوں سے انسان کو گناہ اور کفر کی طرف لے جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں خصوصی تربیتی نشست ’’تربیت اور آداب حسنہ کے موضوع پر معتکفین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رب کے در کے سوالی بنیں کیوںکہ وہ اپنے سوالی کو بے سہارا نہیں رہنے دیتا۔ جب بندہ اللہ پر تقویٰ کرتا ہے تو پھر مولا اس کا وارث بن جاتا ہے، لہذا اس در کے سوالی بنیں جس در کے سب سوالی ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں شمالی پنجاب کے مختلف شہروں بھکر، دولتانہ راولپنڈی، جہلم، دینہ، پنڈدادن خان، میانوالی، چکوال، اسلام آباد، سرگودھا اور سلانوالی سے تشریف لانے والے معتکفین کے حلقہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ نے معتکفین سے ملاقات بھی کی۔ معتکفین نے انتہائی گرمجوشی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے دفتر کا وزٹ کیا اور ایم آئی بی ٹیم سے ملاقات بھی کی۔ یہاں انہیں منہاج انٹرنیٹ بیورو کی شہر اعتکاف میں ورکنگ بارے مختصر بریفنگ دی گئی، جسے انہوں نے سراہا۔
شہر اعتکاف میں معتکفین ضلعی صدور اور ناظمین کے لیے فہم دین ٹریننگ ورکشاپ کی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فہم دین اور نظامت دعوت و تربیت کی مرکزی ٹیم علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حفیظ اللہ جاوید اور میاں عبدالقادر نے فہم دین کی افادیت، سافٹ ویئر کے استعمال اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ فہم دین پراجیکٹ کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں تیسرے روز ’’طہارۃ القلوب‘‘ کے سلسلہ میں ’’خطرہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک برے خیال اور دل میں امراض کے پہلا قطرہ کو خطرہ کہتے ہیں۔ خطرہ اس خیال کو کہتے ہیں جو صرف پہلی بار آپ کے دل و دماغ میں آتا ہے اور گزر جاتا ہے۔ صالحین کہتے تھے کہ جب پہلی بار آپ کے دل میں خطرہ آئے تو اسی وقت اپنے دل کی محافظت کرو۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.